بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی چیف لالو پرساد یادو کا آج دہلی میں موتیابند کا کامیاب آپریشن عمل میں آیا۔ ان کی بائیں آنکھ کے موتیابند کا آپریشن دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں کرایا گیا۔ اس دوران اسپتال میں لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی بھی موجود تھیں۔لالو یادو کے کامیاب آپریشن کی جانکاری دیتے ہوئے ڈاکٹر میسا بھارتی نے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر آپریشن کے بعد کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں اور لکھا ہے کہ ’’انتہائی اطمینان کے ساتھ مطلع کر رہی ہوں کہ میرے والد (لالو پرساد یادو) کی موتیابند کی سرجری سنٹر فار سائٹ میں ڈاکٹر مہیپال سچدیو کے ذریعہ کامیابی کے ساتھ کی گئی۔
آپریشن کے بعد کی 2 تصویریں شیئر کرتے ہوئے میسا بھارتی نے کہا کہ ’’اس مشکل وقت میں تعاون دینے والے ڈاکٹروں اور اسٹاف کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ میری سبھی حامیوں اور خیر خواہوں سے گزارش ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔‘‘ جو 2 تصویریں شیئر کی گئی ہیں، اس میں ایک آپریشن سے پہلے کی اور دوسری آپریشن کے بعد کی ہیں۔ آپریشن کے بعد والی تصویر میں بائیں آنکھ پر پٹی بندھی ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ دنوں کے آرام کے بعد یہ پٹی کھول دی جائے گی۔












