پٹنہ :بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بالاخر آج راج بھون پہنچ کر استعفیٰ دے دیا۔اس بارے میں نتیش کمارنے خود کہا کہ انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف پارٹی بات سنی ہےاور ہم موجودہ اتحاد یعنی راشٹریہ جنتا دل سے الگ ہو چکے ہیںکیونکہ اس کے ساتھ کام کرنے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں ۔ نتیش کمار نے کہا کہ جب انہوں نے یہ مسئلہ پارٹی ممبران سے شیئر کیا تو انہوں نے ہمیں استعفیٰ کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم نئے اتحاد کے ساتھ حکومت بنائیں گے۔