پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے منگل کو قانون ساز اسمبلی میں ایک بڑا اعلان کیا۔ وزیر اعلی نے بہار میں ریزرویشن کا دائرہ 50 سے بڑھا کر 65 کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ای ڈبلیو ایس کے 10 فیصد کو شامل کرکے ریزرویشن کو 75 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مجوزہ ریزرویشن کے بارے میں کہا کہ ایس سی 20 فیصد، ایس ٹی 2 فیصد، او بی سی اور ای بی سی 43 فیصد کے ساتھ ای ڈبلیو ایس 10 فیصد ریزرویشن ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرویشن کا دائرہ 50 فیصد ہے، اونچی ذات کے لئے بھی 10 فیصد ریزرویشن ہے، پسماندہ اور انتہائی پسماندہ لوگوں کے لئے ریزرویشن میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 50 فیصد ریزرویشن کا دائرہ بڑھا کر 65 فیصد کیا جائےاور ای ڈبلیو ایس کے 10 فیصد سے الگ سے ریزرویشن ہو۔