دربھنگہ: دربھنگہ شہر میں آج سے 30 جولائی تک انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ سماج دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حکم کے بعد 30 جولائی کی شام 4 بجے تک دربھنگہ شہر میں انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ اس دوران شہر کے لوگ سوشل سائٹ استعمال نہیں کر سکے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں محرم کے حوالے سے ضلع میں کئی مقامات پر جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔