ریلائنس جیو اور ایئرٹیل کی بدولت 5جی رول آؤٹ کے سبب ہندوستان مئی ماہ میں عالمی سطح پر میڈین موبائل اسپیڈ کے معاملے میں تین پائیدان چڑھ کر اپریل میں 59ویں مقام سے 56ویں مقام پر پہنچ گیا۔ نیٹورک انٹلیجنس اور کنکٹیویٹی اِنسائٹس پرووائیڈر اوکلا کے مطابق ہندوستان میں میڈین موبائل ڈاؤن لوڈ اسپیڈ اپریل میں 36.78 ایم بی پی ایس سے بڑھ کر مئی میں 39.94 ایم بی پی ایس ہو گئی۔
حالانکہ میڈین فکسڈ براڈبینڈ اسپیڈ میں ہندوستانی گلوبل رینکنگ میں ایک مقام نیچے آ گیا، اپریل میں 83ویں مقام سے مئی میں 84ویں مقام پر آ گیا۔ فکسڈ میڈین ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں ملک کا پرفارمنس اپریل میں 51.12 ایم بی پی ایس سے معمولی اضافہ کے ساتھ مئی میں 52.53 ایم بی پی ایس ہو گئی۔
یو اے ای میں گلوبل میڈین موبائل اسپیڈ سب سے زیادہ رہی، جبکہ ماریشس نے 11 رینک کی چھلانگ لگائی۔ مجموعی گلوبل فکسڈ میڈین اسپیڈ کے لیے بحرین نے رینک میں سب سے زیادہ اضافہ درج کیا۔ عالمی سطح پر 17 مقامات کی چھلانگ لگائی، ساتھ ہی سنگاپور اس مہینے بھی پہلے مقام پر رہا۔
فروری میں ہندوستان میڈین موبائل اسپیڈ میں عالمی سطح پر 66ویں مقام پر تھا، جبکہ مارچ میں ہندوستان 64ویں مقام پر تھا۔ چپ بنانے والی کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو افسر کرسٹیانو امون نے کہا کہ کوالکام ہندوستان میں لاکھوں باشندوں کی سروس کے لیے ریلائنس جیو کے تعاون سے 5جی فکسڈ وائرلیس ایکسس (ایف ڈبلیو اے) کو چالو کر رہا ہے۔