• Home
اتوار, فروری 15, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس  حراست میں

    سابق آئی پی ایس افسر امیتابھ داس پولیس حراست میں

    مظفر پورمیں لاوارث نعش کو نہر میں پھینکنے والے تین پولیس اہلکار معطل

    6 سالہ بچی سے درندگی کے معاملہ میں 230 لوگوں پر ایف آئی آر

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس  باقاعدہ طور پر شروع

    بہار قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس باقاعدہ طور پر شروع

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

ضمنی اسمبلی انتخابات میں انڈیا بلاک کا جلوہ۔ مودی بریگیڈ کو شدید مایوسی کا سامنا

13میں سے سے 10سیٹوں پر فتح۔این ڈی اے کو صرف دو سیٹیں ملیں۔ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار کا قبضہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 13, 2024
in قومی خبریں
0
ضمنی اسمبلی انتخابات میں انڈیا بلاک کا جلوہ۔ مودی بریگیڈ کو شدید مایوسی کا سامنا

نئی دہلی :گزشتہ 10 جولائی کو 7 ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں کے لیے ضمنی انتخاب ہوئے تھے۔ آج، یعنی 13 جولائی کو سبھی سیٹوں پر ڈالے گئے ووٹ کی گنتی ہوئی اور جو نتائج سامنے آئے ہیں وہ مودی بریگیڈ کے لیے کسی زوردار جھٹکا سے کم نہیں ہے۔ انڈیا بلاک نے این ڈی اے کو پٹخنی دیتے ہوئے 13 اسمبلی سیٹوں میں سے 10 پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ صرف 2 اسمبلی سیٹوں پر این ڈی اے کو کامیابی ملی ہے۔ اگر پارٹی سطح پر نتائج کو دیکھیں تو کانگریس و ترنمول کانگریس کو 4-4، بی جے پی کو 2 اور عآپ و ڈی ایم کے کو 1-1 سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔ ایک اسمبلی سیٹ پر آزاد امیدوار نے قبضہ جمایا ہے۔ آئیے، نیچے دیکھتے ہیں کس اسمبلی سیٹ پر کس امیدوار کو کامیابی ملی۔

اتراکھنڈ میں کانگریس امیدوار لکھپت سنگھ بٹولا نے بدری ناتھ اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار راجندر سنگھ بھنڈاری کو 5224 ووٹوں سے شکست دی۔ لکھپت سنگھ کو 28161 ووٹ ملے تھے، جبکہ راجندر سنگھ کو 22937 ووٹ حاصل ہوئے۔اتراکھنڈمیں ہی منگلور اسمبلی سیٹ پربھی کانگریس نے کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔ یہاں کانگریس امیدوار قاضی محمد نظام الدین کو 31727 ووٹ حاصل ہوئے۔ دوسرے مقام پر رہنے والے بی جے پی امیدوار کرتار سنگھ بھڈانا کو 31305 ووٹ ملے، یعنی ہار اور جیت کا فاصلہ محض 422 ووٹوں کا رہا۔ تیسرے مقام پر بی ایس پی امیدوار عبیدالرحمن مونٹی رہے جنھیں 19559 ووٹ حاصل ہوئے۔
ہماچل پردیش میں کانگریس امیدوار اور وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر (32737 ووٹ) کو دیہرا اسمبلی سیٹ پر کامیابی ملی ہے۔ اس سیٹ پر کانگریس نے 25 سال بعد کامیابی کا پرچم لہرایا ہے۔ گزشتہ دو مرتبہ سے جیت حاصل کرنے والے بی جے پی کے ہوشیار سنگھ کو یہاں 9399 ووٹوں سے شکست ہوئی ہے۔ہماچل پردیش کی نالہ گڑھ سیٹ پر بھی کانگریس نے کامیابی حاصل کی ہے۔ یہاں کانگریس امیدواور ہردیپ سنگھ باوا نے 34608 ووٹ حاصل کر بی جے پی امیدوار ایل ٹھاکر کو 8990 ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔ہماچل پردیش کی 3 اسمبلی سیٹوں میں ہمیر پور وہ واحد سیٹ ہے جسے بی جے پی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ یہاں بی جے پی کے آشیش شرما (27041 ووٹ) نے کانگریس امیدوار ڈاکٹر پشپندر ورما کو محض 1571 ووٹوں کے فرق سے ہرایا۔
مغربی بنگال میںرائے گنج اسمبلی سیٹ پر ترنمول کانگریس امیدوار کرشن کلیانی نے 50 ہزار سے زائد ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ انھوں نے 86479 ووٹ حاصل کیے، جبکہ دوسرے مقام پر رہنے والے بی جے پی امیدوار مانس کمار گھوش کو 36402 ووٹ ملے۔ تیسرے مقام پر کانگریس امیدوار موہت سین گپتا رہے جو 23116 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ترنمول کانگریس امیدوار مکٹ منی ادھیکاری نے راناگھاٹ جنوب اسمبلی سیٹ پر 113533 ووٹ حاصل کر 39 ہزار سے زائد ووٹوں کی جیت کو یقینی بنایا۔ انھوں نے بی جے پی امیدوار منوج کمار بسواس کو ہرایا جنھیں 74485 ووٹ ملے۔ یہاں تیسرے مقام پر سی پی ایم امیدوار ارندم بسواس رہے جو محض 13082 ووٹ حاصل کر سکے۔
باگدا اسمبلی سیٹ پر بھی ترنمول کانگریس کا ہی قبضہ رہا جہاں مدھوپرنا ٹھاکر (107706 ووٹ) نے بی جے پی امیدوار بنے کمار بسواس (74251 ووٹ) کو 33455 ووٹوں سے شکست دی۔مانک تالا اسمبلی سیٹ پر ترنمول کانگریس امیدوار سپتی پانڈے نے یکطرفہ جیت حاصل کی۔ انھوں نے 83110 ووٹ حاصل کیے، جبکہ دوسرے مقام پر رہنے والے بی جے پی امیدوار کلیان چوبے کو محض 20798 ووٹ حاصل ہوئے۔ یعنی جیت اور ہار کے درمیان فاصلہ 62312 ووٹوں کا رہا۔مغربی بنگال کی چاروں سیٹیں ترنمول کانگریس کے حق میں گئی ہیں ۔
عام آدمی پارٹی (عآپ) کے موہندر بھگت نے پنجاب کی جالندھر مغرب اسمبلی سیٹ پر ایک بڑی جیت حاصل کی ہے۔ موہندر بھگت نے 55246 ووٹ حاصل کر بی جے پی امیدوار شیتل انگورل کو 37325 ووٹوں سے شکست دی۔ اس اسمبلی سیٹ پر کانگریس نے بھی اپنا امیدوار کھڑا کیا تھا، لیکن اسے 16757 ووٹ ہی حاصل ہو سکے۔انڈیا بلاک میں شامل ڈی ایم کے نے تمل ناڈو کی وکرونڈی اسمبلی سیٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ ڈی ایم کے امیدوار انیور سیوا نے 124053 ووٹ حاصل کیے، جبکہ دوسرے مقام پر رہنے والے پی ایم کے امیدوار انبومانی کو محض 56296 ووٹ ہی ملے۔
مدھیہ پردیش میںبی جے پی امیدوار کملیش پرتاپ شاہ نے امرواڑا اسمبلی سیٹ پر 3027 ووٹوں سے جیت کا پرچم لہرایا ہے۔ انھوں نے 83105 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کانگریس امیدوار دھیرن ساہ سکھرام داس کو شکست دی جنھوں نے 80078 ووٹ حاصل کیے۔ گونڈوانا گنتنتر پارٹی امیدوار دیوی رام تیسرے مقام پر رہے جنھیں 28723 ووٹ ملے۔بہارمیںروپولی اسمبلی سیٹ پر آزاد امیدوار شنکر سنگھ نے 8246 ووٹوں سے جیت حاصل کی ہے۔ انھوں نے 68070 ووٹ حاصل کر جنتا دل یو امیدوار کالادھر پرساد منڈل کو شکست دی۔ آر جے ڈی امیدوار بیما بھارتی اس سیٹ پر 30619 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات پر ایس بی آئی کوسپریم کورٹ کی پھٹکار
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں 8000 بے نامی اکاؤنٹس منجمد

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2026
10 ماہ کی بچی بن گئی ’آرگن ڈونر‘
قومی خبریں

10 ماہ کی بچی بن گئی ’آرگن ڈونر‘

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2026
مرکزی حکومت کی جانب سے وقف بورڈ کی خود مختاری چھینے کی کوشش ۔اویسی
قومی خبریں

اب ایس آئی آر کے ذریعہ شہریت چھیننے کی کوشش : اویسی

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2026
اپوزیشن پارٹیاں وقف بل کی مخالفت کریں گی
قومی خبریں

پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ مکمل

by Qaumi Tanzeem
فروری 14, 2026
روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے سلسلے میں نیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا
قومی خبریں

روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کے سلسلے میں نیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آیا

by Qaumi Tanzeem
فروری 14, 2026
سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! 67 ہزار روپے فی 10 گرام ہوئی قیمت
قومی خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ

by Qaumi Tanzeem
فروری 13, 2026
Next Post
عدت معاملے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوراحت

عدت معاملے میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوراحت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات پر ایس بی آئی کوسپریم کورٹ کی پھٹکار

جموں و کشمیر میں 8000 بے نامی اکاؤنٹس منجمد

50 منٹس ago
10 ماہ کی بچی بن گئی ’آرگن ڈونر‘

10 ماہ کی بچی بن گئی ’آرگن ڈونر‘

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem