پونے : مہاراشٹرا کے پونے میں جی بی ایس (Guillan – Barre Syndrome) سے پریشانی بڑھتی جارہی ہے کیونکہ آبی ذخائر پر اس بیکٹیریا کا اثر پڑ رہا ہے ۔ پونے شہر کے 72 آبی ذخائر کی جانچ کی گئی جہاں پانی کو اس بیکٹیریا کے اثر سے آلودہ پایا گیا ۔ مختلف حصوں سے لئے گئے پانی کے نمونے اسٹیٹ پبلک ہیلت لیباریٹری کو بھیجے گئے ہیں جہاں ان کی کیمیائی اور جراثیمی جانچ کی جائے گی ۔ لیباریٹری سے ٹسٹ رپور ٹس کا انتظار ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق پونے میونسپل کارپوریشن اور دیگر بلدی علاقوں کے حکام نے متاثرہ حصوں میں مریضوں کا سروے شروع کردیا ہے ۔