کٹھوعہ: ایک جوڑے نے آج اپنی شادی کے دن ووٹ ڈالا۔ کٹھوعہ ٹاؤن کے وارڈ نمبر 9کے پولنگ اسٹیشن میں قطار میںکھڑے رائے دہندے اسیم منگوترہ اور ویشالی کو شادی کے لباس میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔قطار میں کھڑے ووٹرس نے دونوں کے لئے راستہ بنایا تاکہ وہ دوسروں سے پہلے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہوسکیں۔ جوڑے نے کہا کہ شادی کی رسومات مکمل ہوتے ہی وہ پولنگ اسٹیشن پہونچے تاکہ حق رائے دہی کا استعمال کر سکیں ۔