نئی دہلی: مدھیہ پردیش کے ایک سماجی کارکن نے مرکزی حکومت سے قومی راجدھانی کے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے ستنا کے ایک حق اطلاعات (آر ٹی آئی) کارکن راجیو کمار کھرے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر مذکورہ درخواست کی ہے۔ خط کی ایک کاپی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر ریلوے اشونی وشنو کو بھی بھیجی گئی ہے۔
خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ مہابھارت کے دور میں، جہاں آج دہلی ہے، اسے پانڈوؤں نے اندر پرستھ نگر کے نام سے قائم کیا تھا۔ آج دہلی میں اندر پرستھ کو یاد کرنے کے لیے کوئی قابل ذکر یادگار نہیں ہے۔ اس لیے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر اندر پرستھ نگر کرنے سے پانڈو دور کے نام کا وجود قائم ہو سکے گا۔