ہزاری باغ:جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں سردی سے بچنے کے لیے اپنے کمرے میں آگ جلا کر سوئے ہوئے چار افراد کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی، جب کہ تین دیگر کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ تمام لوگ بہار کے بکسر کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں جو ہزاری باغ میں ایک کمپنی میں سیلز بوائز کا کام کرتے تھے۔یہ واقعہ ہزاری باغ شہر سے متصل کٹک مڈگ تھانہ علاقہ کے رسولی گنج میں پیش آیا۔ بتایا گیا کہ بدھ کی رات یہ لوگ کمرے میں کوئلہ جلا کر سو گئے۔ صبح دیر تک کمرے کا دروازہ نہ کھلنے پر اہل محلہ کو شک ہوا۔ لوگ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو سب بے ہوش پائے گئے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ کمرہ میںکاربن اور گیس سے بھرنے کی وجہ سے پیش آیا، سبھی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چار کو مردہ قرار دے دیا۔ تین دیگر زیر علاج ہیں۔ فی الحال ان میں سے کسی کے نام اور پتہ کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں۔