پٹنہ : میتھلی زبان میں بنائی گئی پہلی ویب سیریز "نُون روٹی” کا آج پریمیئر ہوا۔ اس پریمیئر کے دوران بہار حکومت کے آبی وسائل کے وزیر سنجے جھا پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ بہار میں ہندی اور بھوجپوری میں کئی ویب سیریز آچکی ہیں، لیکن میتھلی میں ویب سیریز کرنا ایک چیلنج ہے۔انہوں نے کہا نُون روٹی بنانے میں پیسہ لگانا بڑی بات ہے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جسے آپ پوری فیملی کے ساتھ مل کر دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میتھلی زبان بہار کی واحد آئینی زبان ہے۔ میتھلی زبان میں زیادہ مٹھاس ہے۔ سنجے جھا نے کہا کہ میتھلی زبان کے آگے بہت گنجائش ہے۔ میتھلی زبان سے منسلک کے لوگوں کی عالمی سطح پر موجودگی ہے۔ میتھلی زبان کا متعارف جہاں بھی گیا ہے، اس نے اپنی طاقت کے بل بوتے پراپنی شناخت بنائی ہے۔