حیدرآباد: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قداور رہنما اکبر الدین اویسی ایک بار پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ اکبر الدین اویسی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان پر ایک انتخابی ریلی میں پولیس انسپکٹر کو کھلے عام دھمکی دینے کا الزام ہے۔بتا دیں کہ اس بار انہوں نے اسٹیج سے ہی کھچا کھچ بھرے ہجوم کے سامنے ایک پولیس انسپکٹر کو دھمکی دی ہے۔سیاست نیوز پورٹل کی خبر کے مطابق پولیس والے کی غلطی صرف یہ تھی کہ اس نے اکبر الدین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تقریر کرنے کا وقت ختم ہونے والا ہے۔ اس پر حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کے بھائی اکبر الدین ناراض ہوگئے اور پولیس انسپکٹر کو کھلے عام دھمکی دی۔