لکھنؤ:سماج وادی پارٹی(ایس پی) حکومت کے میعاد کار میں زمین مافیا کے ذریعہ ککریل ندی و بندھے کے درمیان بسائی گئی اکبر نگر کی غیر قانونی کالونی کی انہدامی کاروائی کا پیر کو پھر شروع ہوگئی۔آفیشیل ذرائع کے مطابق ایس پی کے میعاد کار میں زمین مافیا نے حکومت سے ساز باز کر سال 2012 سے 17 کے درمیان ککریل ندی اور بندھے کے درمیان کثیر منزلہ عمارتیں اور بڑے بڑے شوروم کھڑے کردئیے تھے۔اتنا ہی نہیں زمین مافیا نے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر غیر قانونی کالونیا بسا دیں جبکہ اس علاقے میں رہائشی اور کمرشیل تعمیر نہیں ہوسکتا ہے۔ ایسے میں مرتی ہوئی ندیوں کو زندہ کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی ہدایت پر یوگی حکومت نے ایکشن لیا ہے۔عدالت نے بھی غیر قانونی تعمیرات کے سلسلے میں یوگی حکومت کی کاروائی کو صحیح مانا ہے۔اس پر ایک بار پھر یوگی حکومت نے غیر قانونی تعمیرات کی انہدامی کاروائی تیز کردی ہے۔اس کے ساتھ ہی یہاں پر ماحولیات کے میعارات کی بنیاد پر علاقے کو فروغ دینے اور ککریل ندی کو دوبارہ زندہ کرنے کے لئے حکومت نے قدم بڑھایا ہے۔
یوگی حکومت نے ککریل ندی اور بندھے کے درمیان بسائے گئے اکبر نگر اول اور دوئم کی غیر قانونی تعمیر توڑنے کی کاروائی کا نیا مرحلہ پیر سے شروع کردیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایس پی میعاد کار میں ککریل ندی پر تعمیر کی اجازت دی گئی تھی۔اور اس کی وجہ سے ککریل ندی کے وجود کو خطرہ پیدا ہوگیا۔اس پر تعمیرات کرنے والے زمین مافیا اور کروڑ پتیوں نے عدالت میں غلط دستاویزات پیش کر کے گمراہ کرنے کی کوشش کی۔لیکن یوگی حکومت نے نچلی عدالت سے لے کر سپریم کورٹ تک میں زمین مافیا کے جھوٹ کا پردہ فاش کیا۔