نئی دہلی : دہلی ضلع میں بینکوں، مالیاتی اداروں اور تجارتی ادارے بند ہونےکے ساتھ قومی دارالحکومت میں 8 سے 10 ستمبر تک عام تعطیل ہوگی۔دہلی حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دہلی کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر، اور تعلیمی ادارے بشمول اسکول اور کالج، ان تین دنوں کے دوران بند رہیں گے۔
"دہلی شاپس اینڈ اسٹیبلشمنٹ ایکٹ کے مطابق نئی دہلی پولیس ڈسٹرکٹ کے دائرہ اختیار میں واقع تمام تجارتی اور کاروباری ادارے (جو منسلک نقشے کے مطابق)ہیں، 8 سے 10 ستمبر تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی دہلی پولیس ڈسٹرکٹ کے دائرہ اختیار میں واقع تمام تجارتی بینک اور مالیاتی ادارے، جو کہ نیگو شیبل ایکٹ کے سیکشن 25 کے دائرہ کار میں آتے ہیں، 8-10 ستمبر تک عام تعطیلات منائیں گے۔
راج نواس کے عہدیداروں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہےاوروزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے 9-10 ستمبر کو ہونے والےجی20 سربراہ اجلاس کے پیش نظر عام تعطیل اور دیگر پابندیوں کے لیے دہلی پولیس کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔تاہم، شہر کی کچھ مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور تاجروں نے "وضاحت کےساتھ اعلان نہ ہونے ” پر تشویش کا اظہار ہیں، وہ اس شش وپنج میں ہیں کہ انہیں دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں۔
چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) کے صدر سبھاش کھنڈیلوال کے مطابق پہلے یہ کہا گیا تھا کہ لٹین دہلی کے ارد گرد کے بازار بند رکھے جائیں گے لیکن اب، پرانی دہلی کے بازاروں اور دیگر بازاروں کو بند کرنے کے بارے میں بات چیت ہو رہی ہےسی ٹی آئی کے چیئرمین برجیش گوئل نے کہا کہ 100 سے زیادہ مارکیٹ ایسوسی ایشنز نے اس سلسلے میں تاجروں کی تنظیم سے رابطہ کیا ہے۔اس معاملے پر دکانداروں میں "کنفیوژن” ہےکیونکہ اگر بازار بندر ہیںگے تو غیر ملکی مہمان خریداری یا مقامی کھانوں کا ذائقہ لینے کہاں جائیں گے۔سی ٹی آئی کے مطابق، تاجر چاہتے ہیں کہ مہمان شہر کے مشہور بازار چاندنی چوک، قرول باغ، خان مارکیٹ، کملا نگر، کناٹ پلیس، لاجپت نگر اور سروجنی نگر دیکھیں۔