نئی دہلی : راجدھانی دہلی میں اروند کیجریوال کی حکومت آنے کے بعد سے ہی پچھلے 9 سالوں سے لوگوں کو بجلی کے بلوں میں رعایت دی جارہی ہے۔ یہ رعایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی یا نہیں اس سلسلے میں آج دہلی کابینہ کی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں وزیراعلی اروند کیجریوال کے علاوہ وزراء سوربھ بھاردواج، آتشی، عمران حسین، کیلاش گہلوت، گوپال رائے اور راجکمار آنند موجود تھے۔ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ 200 یونٹ تک مفت بجلی مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ اسی طرح دہلی کے لوگوں کو پہلے کی طرح ہی 400 یونٹ تک کا آدھا بل ادا کرنا ہوگا۔ حکومت نے اس معاملے پر آج ہنگامی میٹنگ بلائی تھی۔