• Home
جمعہ, ستمبر 25, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت  9 افراد کے خلاف الزامات طے

    منی لانڈرنگ کیس میں تیجسوی اور رابڑی سمیت 9 افراد کے خلاف الزامات طے

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

پکاسو کی سابقہ شریک حیات اور فرانسیسی مصورہ جیلو کا انتقال

بیسویں صدی کے مصور پابلو پکاسو کی سابقہ شریک حیات اور معروف فرانسیسی مصورہ فرانسواز جیلو انتقال کر گئی ہیں۔ پکاسو سے تقریباً چالیس برس چھوٹی جیلو کا انتقال نیو یارک میں ایک سو ایک برس کی عمر میں ہوا۔

by Qaumi Tanzeem
جون 8, 2023
in عالمی خبریں
0
پکاسو کی سابقہ شریک حیات اور فرانسیسی مصورہ جیلو کا انتقال

امریکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بدھ سات جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق فرانسواز جیلو (Françoise Gilot) کو گزشتہ کچھ عرصے سے دل اور پھیپھڑوں کے امراض کا سامنا تھا اور ان کا انتقال نیو یارک کے ایک ہسپتال میں منگل چھ جون کے روز ہوا۔

طویل عرصے تک پابلو پکاسو کی شریک حیات رہنے والی اس فرانسیسی مصورہ کی موت کی تصدیق ان کی بیٹی آؤریلیا اینگل نے بھی کر دی ہے۔ فرانسواز جیلو 1921ء میں فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے نواح میں ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئی تھیں اور ایک نوجوان آرٹسٹ کے طور پر انہوں نے اپنا ایک اسٹوڈیو بھی بنا لیا تھا اور اپنے بنائے ہوئے فن پاروں کی اولین نمائشوں کا اہتمام بھی کیا تھا۔

فرانسواز جیلو کی ہسپانوی مصور پابلو پکاسو سے اولین ملاقات 1943ء میں ہوئی تھی، جب ان کی اپنی عمر تقریباﹰ 22 سال تھی اور عمر میں ان سے قریب 40 برس بڑے پکاسو تب 62 برس کے تھے اور بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکے تھے۔ جیلو اور پکاسو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد اکٹھے رہنے لگے تھے اور ان کے ہاں دو بچے بھی پیدا ہوئے تھے، جن کے نام کلود اور پالوما رکھے گئے تھے۔

فرانسواز جیلو نے شریک حیات کے طور پر 1953ء میں پکاسو سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایسی واحد خاتون تھیں، جنہوں نے بیسویں صدی کے اس عظیم ہسپانوی مصور سے قطع تعلق کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں چھوڑ دیا تھا۔ پکاسو کی زندگی سے نکل جانے کے بعد ان سے اپنے تعلق کے بارے میں جیلو نے ایک کتاب بھی لکھی تھی، جس کا عنوان ”پکاسو کے ساتھ زندگی‘‘ تھا۔

رانسواز جیلو نے پکاسو کے ساتھ اپنے تعلقات کے خاتمے کے بعد لُوک سیمون نامی ایک مصور سے باقاعدہ شادی بھی کی تھی، جو کچھ ہی عرصہ چل سکی تھی۔ جیلو اور سیمون کے ہاں ایک بیٹی بھی پیدا ہوئی تھی، جس کا نام آؤریلیا رکھا گیا تھا۔ جیلو کی موت کی تصدیق ان کی اسی بیٹی نے کی۔

لُوک سیمون سے علیحدگی کے بعد جیلو ترک وطن کر کے امریکہ کے شہر نیو یارک منتقل ہو گئی تھیں جہاں 1970ء میں انہوں نے جوناس سالک نامی طبی محقق سے شادی کر لی تھی۔ جوناس سالک کا بہت بڑا تحقیقی اعزاز یہ تھا کہ بچوں کو جسمانی طور پر معذور بنا دینے والی بیماری پولیو کے خلاف ویکسین انہوں نے ہی دریافت کی تھی۔ ان دونوں کی شادی 1995ء میں سالک کی موت تک قائم رہی تھی۔

فرانسواز جیلو نے ایک مصورہ کے طور پر اپنا کام اپنی زندگی کے آخر تک جاری رکھا اور وہ مصوری اور فنون لطیفہ کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر ایک مشہور و معروف شخصیت تھیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات!

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 23, 2026
سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت
عالمی خبریں

سوڈان میں پھر سونے کی کان منہدم، 11 افراد کی موت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی کیس‘ میں مجرم ثابت
عالمی خبریں

مشرق وسطیٰ کے سفر سے گریز کریں – امریکہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 20, 2026
سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی
عالمی خبریں

سعودی عرب نے ینبع بندرگاہ سے تیل لوڈنگ روکی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2026
دنیا کو امن کی ضرورت -جنرل انتونیو گوٹیرس
عالمی خبریں

دنیا کو امن کی ضرورت -جنرل انتونیو گوٹیرس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2026
ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ میں پانچ افراد جاں بحق
عالمی خبریں

ایران میں شادی کی تقریب پر امریکی حملہ میں پانچ افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2026
Next Post
اب سری نگر کے ایک اسکول میں ’حجاب‘ پر ہنگامہ، عبایا پہنے طالبات کو نہیں دی گئی انٹری، مخالفت شروع

اب سری نگر کے ایک اسکول میں ’حجاب‘ پر ہنگامہ، عبایا پہنے طالبات کو نہیں دی گئی انٹری، مخالفت شروع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بالی ووڈ کے معروف  مزاحیہ اداکار مشتاق خان کا 56 برس کی عمر میں انتقال

بالی ووڈ کے معروف مزاحیہ اداکار مشتاق خان کا 56 برس کی عمر میں انتقال

8 گھنٹے ago
ریزرویشن پر پٹنہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر روک سے سپریم کورٹ کا انکار

بیوی کا شوہر کو سانولا یا موٹا کہنا طلاق کی بنیاد نہیں بن سکتا-چھتیس گڑھ ہائی کورٹ

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem