نئی دہلی :سی پی ائی(ایم) لیڈر برندا کارت نے منگل کے روز کیرالا گورنر عارف محمد خان پرزیر التواء یونیورسیٹی بلوں پر ریاستی حکومت کے ساتھ ان کے طویل زبانی تبادلے کے درمیان یہ کہتے ہوئے کہ’انہیں 2024کے عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ٹکٹ پر میدان میں اتارنا چاہئے‘ ایک تیز طنزکیا۔برندا کارت نے کہاکہ خان کو براہ راست انتخابات کے ذریعہ سامنے آنا چاہئے۔
نیوز ایجنسی اے این ائی نے کارت کے حوالے سے خبر دی کہ اگر معززگورنر سیاست میں براہ راست آنے میں اس قدر دلچسپی رکھتے ہیں تو انہیں ایسا کرنا چاہئے کہ اب جبکہ2024لوک سبھا انتخابا ت ہونے والے ہیں۔یہ ان کی سیاسی سمجھ کا حصہ ہوگا۔برندا کارت نے کہاکہ اگر وہ اپنے سیاسی قد کا اندازہ لگانا چاہتے ہیں تو انہیں انتخابات میں حصہ لینا چاہئے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ”شائد کیرالا گورنر کے لئے یہ زیادہ مناسب ہوگاکہ وہ براہ راست انتخابی سیاست میں آئیں۔بی جے پی کا ٹکٹ لیں او رکیرالا کے کسی بھی سیٹ سے مقابلہ کریں۔ دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہوجائے گا“۔سی پی ائی (ایم) پولیٹ بیورو رکن کرات نے کہاکہ گورنر کو روزانہ عوامی بیانات دے کر اپنے عہدے کی توہین کرنے کے بجائے چیف منسٹر کے ساتھ اپنے اختلافات کوختم کرنا چاہئے۔واضح ہو کہ گورنر خان کے ریاستی حکومت کے ساتھ بہت سے مسائل پر تلخ تعلقات رہے ہیں جن میں کیرالااسمبلی سے منظورشدہ بلوں کو منظور نہ کرنا بھی شامل ہے۔ہفتے کے روز عارف خان نے دعوی کیاتھا کہ کیونکہ کے منی بلس ہیں‘ گورنر کی منظوری کے بغیر اسمبلی میں اس کو منظور نہیں کیاجاسکتا ہے۔