نوح: ہریانہ کے نوح تشدد کیس میں کانگریس ایم ایل اے مامن خان کی گرفتاری کے بعد امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور سختی سے یہ حکم دیا ہے کہ آج لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر ہی نماز جمعہ ادا کریں۔
31 جولائی کو ہوئے تشدد کے بعد کانگریس ایم ایل اے مامن خان کا نام لگاتار سامنے آرہا تھا۔ ساتھ ہی حکومت کی جانب سے نوح میں دو دن کے لیے انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔ یہاں نیٹ 16 ستمبر کی رات 12 بجے تک بند رہے گا۔جب دو بار نوٹس دینے کے بعد بھی مامن خان پولیس کے سامنے پیش نہ ہوئے تو نوح پولیس نے جمعرات کی رات دیر گئے مامن خان کو گرفتار کرلیا۔ مامن خان کو جمعہ کی صبح گیارہ بجے کے قریب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مامن خان کی پیشی کے حوالے سے شہر کے ہر کونے-کونے میں پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ عدالت اور سیکرٹریٹ جانے والی سڑکوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔امن خان کو پولیس نے راجستھان سے گرفتار کیا اور اس کے بعد سے اس معاملے میں پولیس نے مامن خان کے خلاف جو حقائق اکٹھے کیے ہیں وہ عدالت کے سامنے پیش کیے جا سکتے ہیں اور پولیس عدالت سے مامن خان کو اپنی تحویل میں لینے کا مطالبہ کر سکتی ہے۔