نئی دہلی :سناتن دھرم پر کانگریس نے اپنا رخ واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈی ایم کے لیڈران کے بیانات سے اتفاق نہیں کرتی ہے۔ اے آئی سی سی ہیڈ کوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس کےدوران پَون کھیرا نے کہاکہ نہ تو آئین اس بات کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی نیشنل کانگریس ان میں سے کسی بھی تبصرے پر یقین رکھتی ہے۔
کھیرانے کہاکہ کانگریس ڈی ایم کے لیڈران اودیانیدھی اسٹالن اوراے راجے کے سناتھن دھرم پر کے ریمارکس سے اتفاق نہیں کرتی ہےکیونکہ پارٹی کاایقان ”سروا دھرما سمبھو“ (تمام مذاہب کایکساں احترام) ہے۔ انہوں نے کہاکہ انڈیا اتحاد کا ہر رکن تمام عقائداورطبقات کے احترام کا پا بند ہے۔
ایسے وقت میں کانگریس کا یہ استدلال سامنے آیاہے جب ڈی ایم کے لیڈر اودیانیدھی اسٹالن نے سناتن دھرم کو لوگوں کے درمیان تقسیم اور امتیاز کے فروغ کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہاکہ اس کو مٹادینا چاہئے۔ڈی ایم کے لیڈر اے راجہ نے مبینہ کہاکہ سناتن دھرم کا موزانہ اے ائی ڈی ایس اور جزام جیسے امراض سے کیاجانا چاہئے‘ جس کے ساتھ سماجی بدنامی جڑی ہوئی ہے۔
اتحادی ڈی ایم کے لیڈران کے تبصروں کے متعلق پوچھنے پر کانگریس کے میڈیا اورپبلسٹی محکمہ کے سربراہ پون کھیرا نے کہاکہ کانگریس کا ہمیشہ”سروادھرما سمبھو“ میں یقین ہے جہاں پر ہر مذہب او رہر عقیدہ کے لئے جگہ ہے۔
کسی کو بھی کسی دوسرے مخصوص عقیدہ پر فوقیت نہیں ہے“۔کھیرا نے اے ائی سی سی ہیڈ کوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ”نہ تو ائین اس بات کی اجازت دیتا ہے اور نہ ہی نیشنل کانگریس ان میں سے کسی بھی تبصرے پر یقین رکھتی ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”اگر آپ انڈین نیشنل کانگریس کی تاریخ جانتے ہیں تو آپ کو جان جائیں گے کہ ہم نے ہمیشہ اس موقف کو برقرار رکھا ہے اورآپ یہی ائینی ساز اسمبلی میں مباحثوں اور دستور ہند کے اصولوں میں بھی پائیں گے۔
جہا ں تک کانگریس کا تعلق ہے ائین پر کبھی بھی نظر ثانی نہیں ہوسکتی“۔ یہ پوچھنے پر کہ کانگریس نے ان تبصروں کی مذمت کیو ں نہیں کی‘ کھیرا نے کہاکہ ’’میں نہ صرف یہ کہا ہے کہ اس طر ح کے تبصروں سے ہم متفق نہیں ہیں“۔