• Home
ہفتہ, ستمبر 13, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2024
in قومی خبریں
0
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی : ’’ مرکزی حکومت کا حالیہ بجٹ ہندوستان کے غریبوں، پسماندہ طبقات ، دلتوں، آدی واسیوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن ہے۔ بجٹ ملک کی اقتصادی پالیسیوں کو آگے بڑھاتا ہے۔ یہ معاشی چیلنجوں کو مستحکم کرنے اور عام آدمی کی ضروریات کو پوری کرنے میں معاون و مددگار ہوتا ہے، اس لئے بجٹ کو عام آدمی کے فائدے کے لئے ہونا چاہئے ‘‘۔ یہ باتیں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ گرچہ اس بجٹ میں چند مثبت پہلو ہیں، جیسے طویل مدتی قرض کی پائیداری کے لیے مالیاتی حکمت عملی اختیار کرنے کی پابندی۔ پچھلے سال ٹیکس میں 1.4 اضافے کے باوجود مفروضہ ٹیکس میں اضافہ کو 1 پر رکھا گیا ہے۔ اثاثوں کی قیمتوں کو اقتصادی اصولوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے متعدد شعبوں میں کسٹم ڈیوٹی میں کمی یا خاتمہ کیا گیا ہے، یقینا یہ کچھ راحت کی بات ہے مگر برآمداتی اشیا کے ٹیکسوں کو کم کرنے سے ہندوستانی برآمدات کو مزید مسابقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ بہر کیف ،ان مثبت پہلوؤں کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ حالیہ بجٹ 2024-25 غریبوں، پسماندہ، ایس سی ، ایس ٹی اور مذہبی اقلیتوں کے لئے کوئی راحت کی بات نہیں ہے، بلکہ یہ بجٹ معاشرے کے ایک طبقے ہی کو فائدہ پہنچانے والا ہے۔ صحت کے لیے مختص رقم میں اضافہ کے باوجود اب بھی یہ جی ڈی پی کا 1.88 فیصد ہی ہے۔ اسی طرح تعلیم کے بجٹ میں اضافے کے باوجود جی ڈی پی کا محض 3.07 فیصد ہی مختص کیا گیا ہے۔ جماعت کا مطالبہ ہے کہ صحت کے شعبے کے لیے جی ڈی پی کا 4 فیصد اور تعلیم کے لیے 6 فیصد مختص کیا جانا چاہئے۔ بجٹ کو دیکھتے ہوئے حکومت کا نعرہ ’’ سب کا وکاس‘‘ کھوکھلا لگ رہا ہے، کیونکہ اقلیتوں کے لیے بنائی گئی اسکیموں کی بجٹ میں بہت کمی محسوس کی گئی۔ یہ افسوس کی بات ہے کہ اقلیتی امور کی وزارت کے لئے کل بجٹ کا محض 0.06 فیصد ہی رکھا گیا ہے۔ جبکہ اسے کم سے کم 1 فیصد ہونا چاہئے‘‘۔پروفیسر سلیم نے کہا کہ ’’ سرکاری خزانے میں خاطر خواہ اضافہ کے باوجود بجٹ میں contractionary اپروچ کا مظاہرہ ملک میں بے روزگاری، مہنگائی اور عدم مساوات کی صورت حال پیدا کرسکتا ہے۔ سماجی شعبے کے لیے مختص رقم میں کمی کی گئی ہے۔ مثال کے طورپر بے روزگاری بہت ہے، پھر بھی منریگا کے لیے رقم میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ منریگا کو مسلسل نظر انداز کرنا افسوسناک ہے۔ اسی طرح مختلف سبسڈیز میں کٹوتی کی گئی ہے، جیسے فوڈ سبسڈی، فرٹیلائزر سبسڈی اور پٹرولیم سبسڈی وغیرہ۔ یہ مناسب نہیں ہے۔ مجموعی طور پر یہ بجٹ کارپوریٹس کے حق میں محسوس ہوتا ہے۔ جبکہ کارپوریٹ ٹیکس ریونیو 17 فیصد ہے جو کہ انکم ٹیکس 19 فیصد سے کم ہی ہے۔ مطلب صاف ہے کہ ٹیکس کا زیادہ بوجھ اب بھی غریب اور متوسط طبقے پر ہی ہے۔ ’’ نئی روزگار پروتساہن یوجنا‘‘ کے تحت روزگار پیدا کرنے کے نام پر کارپوریٹس کو بھاری سبسڈی دی جارہی ہے۔ ہمارا ماننا ہے کہ فلاح و بہبود کے نام پر فنڈز فراہم کرنے کےلئے بدعنوانی پر لگام کسنے کے ساتھ ہی امیروں پر ڈائریکٹ ٹیکس میں اضافہ اور ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کو کم کرکےمہنگائی کو کم کرنے کی حکمت اختیار کی جانی چاہئے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ دلتوں، پسماندہ طبقات، ایس سی ، ایس ٹی اور اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کرے۔ ہمارے بجٹ کا 19 فیصد سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے۔ ہمیں قرض سے بچنا چاہئے اور اپنی معشیت کو سود سے پاک بنانے کی طرف بڑھنا چاہئے۔ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلا سودی مائیکرو فنانس اور سود سے پاک بینکنگ نظام کو فروغ دے۔ اس سے جہاں معیشت کو ترقی ملے گی، وہیں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور سماجی عدم مساوات میں کمی آئے گی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

سماج میں بڑھتا اخلاقی زوال ملک اور انسانیت کے لیے خطرہ
قومی خبریں

سماج میں بڑھتا اخلاقی زوال ملک اور انسانیت کے لیے خطرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2025
مودی حکومت میں دس سال سے مسلسل آئین کا قتل ۔کھڑگے
قومی خبریں

وزیراعظم کے منی پور دورے پر ملکارجن کھڑگے کی تنقید

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2025
سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اجمیر میں موجود ’7 وَنڈرس پارک‘ منہدم
قومی خبریں

سپریم کورٹ کی ہدایت کے بعد اجمیر میں موجود ’7 وَنڈرس پارک‘ منہدم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2025
کرناٹک میں گنپتی وسرجن جلوس میں ٹرک کی زد میں آکر ا ٓٹھ افرادہلاک
قومی خبریں

کرناٹک میں گنپتی وسرجن جلوس میں ٹرک کی زد میں آکر ا ٓٹھ افرادہلاک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 13, 2025
کنگنا رنوت کوبدھ برادری کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا
قومی خبریں

ہتک عزت معاملہ میں کنگنا رانوت کو جھٹکا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2025
شرجیل امام کودہلی ہائی کورٹ سے ضمانت سے حاصل
قومی خبریں

عمر خالد اور شرجیل امام کو سپریم کورٹ سے نہیں ملی راحت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 12, 2025
Next Post
ہیمنت سورین کے خلاف نازیبا تبصرہ مہنگا ثابت ہوا

ہیمنت سورین کے خلاف نازیبا تبصرہ مہنگا ثابت ہوا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

سماج میں بڑھتا اخلاقی زوال ملک اور انسانیت کے لیے خطرہ

سماج میں بڑھتا اخلاقی زوال ملک اور انسانیت کے لیے خطرہ

3 گھنٹے ago
مودی حکومت میں دس سال سے مسلسل آئین کا قتل ۔کھڑگے

وزیراعظم کے منی پور دورے پر ملکارجن کھڑگے کی تنقید

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem