سری نگر: آریہ سماج ٹرسٹ اسکول نے حال ہی میں کشمیر کے شہر سری نگر میں اپنا اسکول دوبارہ کھولا ہے۔ یہ 1990 میں جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند عسکریت پسندی کے پھیلنے کے بعد 33 سال تک بند تھا، جب یہ اسکول 1992 میں بند ہوا تو اس عمارت کو ایک مقامی شخص نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور نقشبندی پبلک اسکول کے نام سے ایک نجی ادارہ قائم کر لیا تھا۔
تاہم، بعد میں ایک طویل قانونی جنگ کے بعد آریہ سماج ٹرسٹ کی جموں و کشمیر یونٹ کے صدر ارون چودھری نے ایک مقامی تاجر کی مدد سے اسکول کو واپس کرلیا۔ نجی اسکول میں زیر تعلیم طلباء اور ان کے والدین کے احتجاج کے باوجود حکام نے جائیداد کا قبضہ 2022 میں واپس ٹرسٹ کے حوالے کردیا۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، آریہ سماج ٹرسٹ کا یہ اسکول، جو اب ایک خستہ حال عمارت میں چل رہا ہے، صراف کدل کے علاقے میں پسماندہ خاندانوں کے 35 طلباء کو تعلیم فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے کوئی فیس نہیں لیتا۔ تاہم، کچھ والدین رضاکارانہ طور پر اسکول میں 500 روپے ماہانہ دیتے ہیں۔ یہ تعاون مڈل اسکول کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے جو آٹھویں جماعت تک تعلیم فراہم کرتا ہے۔
اسکول کے پرنسپل لکھنؤ کے رہنے والے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ارون چودھری نے انہیں اس کوشش میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا، "اگرچہ اس وقت اسکول میں طلبہ کی تعداد کم ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم مزید لوگوں کو اپنے بچوں کو یہاں پڑھنے کے لیے داخلہ کرانے کی ترغیب دیں گے۔