• Home
بدھ, جنوری 7, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    آر ایل ایم کے چار میں سے تین اراکینِ اسمبلی کے الگ ہونے کی قیاس آرائیاں تیز

    جے ڈی(یو)کی جانب سےاین ڈی اے میں واپس ہونے کی خبر  مسترد

    اقلیتی طلبہ کے روشن مستقبل کی سمت میں حکومت کاا ہم قدم

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا  کامیاب آپریشن

    لالو پرساد کی بائیں آنکھ کا کامیاب آپریشن

    نصرت پروین  کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    نصرت پروین کا بہار میں ہی نوکری کرنے کا فیصلہ

    جنتا دل (یو)کی کمان سنبھالنے کے بعدپارٹی لیڈروں سے نتیش کی ملاقات

    مردوں کے اکاؤنٹس میں پہنچنے والے 10-10 ہزار روپے کی وصولی آسان نہیں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

عتیق – اشرف قتل کیس : ملزم سنی سنگھ، لولیش تیواری اور ارون موریہ کے خلاف چارج شیٹ تیار

تینوں ملزمان کے پڑوسیوں سمیت کئی لوگوں کے بیانات قلم بند - چارج شیٹ 15 جولائی تک عدالت میں داخل کر دی جائے گی۔

by Qaumi Tanzeem
جولائی 11, 2023
in قومی خبریں
0
عتیق – اشرف قتل کیس : ملزم سنی سنگھ، لولیش تیواری اور ارون موریہ کے خلاف چارج شیٹ تیار

الہ آباد: گینگسٹر سے سیاست دان بنے بھائیوں عتیق احمد اور اشرف کے قتل کی تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) 90 دن کی مقررہ مدت ختم ہونے پر جلد ہی اپنی چارج شیٹ داخل کرے گی۔ ایک افسر نے یہ اطلاع دی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ملزم سنی سنگھ، لولیش تیواری اور ارون موریہ کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی گئی ہے اور اسے 15 جولائی تک عدالت میں داخل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ عتیق اور اس کے بھائی اشرف کو 15 اپریل کی رات پولیس کی حراست میں میڈیا کے سامنے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے چارج شیٹ میں تینوں ملزمان کے پڑوسیوں سمیت کئی لوگوں کے بیانات کو قلم بند کیا ہے لیکن جرم سے متعلق کچھ اہم سوالات تاحال جواب طلب ہیں۔

اگرچہ دستاویز میں حملہ آوروں کے مقاصد اور ماضی کے ریکارڈ کا ذکر ہے، تاہم پولیس کی تفتیش میں مبینہ طور پر اس بات پر کوئی روشنی نہیں ڈالی گئی کہ قتل کی منصوبہ بندی کس نے کی تھی یا اس منصوبے میں چوتھے شخص کا کیا کردار تھا۔

مزید برآں، پولیس کے پاس مبینہ طور پر اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے کہ تینوں ملزمان نے جرم میں استعمال ہونے والے جدید ترین آتشیں اسلحے کو کیسے چلانا سیکھا اور انہیں کیمرے اور مائیکروفون کہاں سے ملے، جنہیں وہ میڈیا والوں کا روپ دھار کر چھپاتے تھے۔

محکمہ پولیس کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایس آئی ٹی نے مکمل تفتیش کی اور تینوں حملہ آوروں کے پڑوسیوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے بیانات درج کئے، جن بیانات کی بنیاد پر چارج شیٹ میں حملہ آوروں کو ‘خونخوار’ قرار دیا گیا ہے۔

حملہ آوروں کے مبینہ طور پر مغربی اتر پردیش اور دہلی کے گوگی اور سندر بھاٹی گینگ جیسے جرائم پیشہ گروہوں سے بھی تعلقات تھے اور پولیس حراست میں عتیق اور اشرف کے سنسنی خیز قتل کے پیچھے مقصد شہرت اور پیسہ کمانا تھا۔ عہدیداروں نے کہا ’’اومیش پال کے قتل کے بعد عتیق کی میڈیا کوریج کو دیکھنے کے بعد حملہ آوروں نے اسے ختم کرنے اور اپنے لیے بڑا نام بنانے کا منصوبہ بنایا۔‘‘ تاہم جرم میں استعمال ہونے والی زیگانہ (سیمی آٹومیٹک) بندوق بھی پولیس کو زیادہ سراغ نہیں دے سکی۔

سنی سنگھ نے پوچھ گچھ کے دوران مبینہ طور پر دعویٰ کیا کہ اسے دو سال قبل گینگسٹر جتیندر گوگی نے اپنے حریف ٹلو تاجپوریا کو ختم کرنے کے لیے ایک پستول دیا تھا لیکن جب 2021 میں دہلی کی روہنی کورٹ میں گوگی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تو سنی پستول لے کر بھاگ گیا۔ ایس آئی ٹی کے علاوہ ریاستی حکومت نے عتیق اور اشرف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک عدالتی کمیشن بھی تشکیل دیا تھا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

شرائن بورڈ میڈیکل کالج کے خلاف این ایم سی کی کارروائی
قومی خبریں

شرائن بورڈ میڈیکل کالج کے خلاف این ایم سی کی کارروائی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 7, 2026
دہلی  میں فیض الٰہی مسجد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے بلڈوز ر کارروائی
قومی خبریں

دہلی میں فیض الٰہی مسجد کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے لیے بلڈوز ر کارروائی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 7, 2026
کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سریش کلماڑی نہیں رہے
قومی خبریں

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سریش کلماڑی نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 6, 2026
مستقل فوجی بننے سے پہلے اگنی ویر شادی نہیں کر سکتے!
قومی خبریں

مستقل فوجی بننے سے پہلے اگنی ویر شادی نہیں کر سکتے!

by Qaumi Tanzeem
جنوری 6, 2026
سپریم کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
قومی خبریں

سپریم کورٹ میں عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

by Qaumi Tanzeem
جنوری 5, 2026
اندور کا سانحہ ناکام اور بدعنوان نظام کا نتیجہ – راجندر سنگھ
قومی خبریں

اندور کا سانحہ ناکام اور بدعنوان نظام کا نتیجہ – راجندر سنگھ

by Qaumi Tanzeem
جنوری 5, 2026
Next Post
برج بھوشن نے پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا، پیچھا کیا اور چھیڑ چھاڑ کی!

برج بھوشن نے پہلوانوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا، پیچھا کیا اور چھیڑ چھاڑ کی!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

گورکھپور میں تیز رفتار اسکارپیو نے الاؤ تاپ رہے 5 لوگوں کو روندا

17 گھنٹے ago
جعلی ڈگری معاملے میں جے ایس یونیورسٹی کی منظوری منسوخ

جعلی ڈگری معاملے میں جے ایس یونیورسٹی کی منظوری منسوخ

17 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem