نئی دہلی :بھارت نے غزہ پٹی میںجنگ سے متاثرہ فلسطینیوںکیلئے انسانی ہمدردی کی بنا پر امداد بھیجی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بتایا کہ فلسطین کے لوگوں کے لیے تقریباً ساڑھے 6 ٹن دوائیںاور 32 ٹن امدادی سامان لے کر بھارتی فضائیہ کاسی 17 ہوائی جہازمصر میںالعارش ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہوا ہے۔
امدادی سامان میں زندگی بچانے کے کام آنے والی ضروری دوائیں، طبی سامان، خیمے، ترپال اور پانی صاف کرنے کی گولیاں شامل ہیں۔ یہ امدادی سامانمصر اور غزہ کے درمیان رفح سرحدی راستے کے ذریعہ فلسطین بھیجا جائے گا۔ میڈیا کے مطابق مصر اور غزہ کی پٹی پر موجود رفاح کراسنگ سے امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہونےشروع ہوگئے ہیں۔اس حوالے سے امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس یہ اطلاعات موجود ہیں کہ امدادی ٹرک براہ رفاح راہداری غزہ پہونچنے شروع ہوگئےہیں۔