ہزاری باغ :گزشتہ 19نومبر 2025 جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کے زیرِ اہتمام کیمپ آفس معہدالقرآن مدنی مسجد نوادہ ہزاری باغ میں جناب مولانا حبیب الرحمن قاسمی صدر جمعیۃ علماء جھارکھنڈ کی صدارت میں تحفظِ ختمِ نبوت کے عنوان پر نمائندہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے جگر گوشۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اسجد مدنی نائب صدر جمعیۃ علماء ہند، مجلسِ تحفظِ ختم نبوت دارلعلوم دیوبند کے نائب ناظم حضرت شاہ عالم گورکھپوری، نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسن اسجد مدنی سیکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش شریک ہوئے۔
اجلاس میں صوبہ کے مقتدر اور معروف علماء کرام کے ساتھ ساتھ صوبہ کے 16 اضلاع کے تقریبا پانچ سو علماءِ کرام، اربابِ مدارس، ائمہ مساجد، ضلعی جمعیتوں کے ذمہ داران، دانشوران اور سماجی کارکنان بھی شریک ہوئے۔واضح رہے کہ صوبہ میں فرقِ باطلہ کی بڑھتی سرگرمیوں کے خلاف منظم جدوجہد اور منصوبہ بندی کے لیے یہ اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔












