• Home
جمعرات, اگست 14, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو ضمانت

    راہل گاندھی کی 16 روزہ ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ 17 اگست سے

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پھر اٹھایا ایس آئی آر پر سوال

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    پی یو سی ایل کے سروے سےبہار میں ’ایس آئی آر‘ کی خامیاں بے نقاب

    گاندھی میدان بم دھماکہ :  4 مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل

    پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 50 فیصد سیٹوں پر سرکاری فیس کے نفاذ پر عدالت کی روک

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    نتیش کمار نےبے روزگار نوجوانوں کو بڑی امید دلائی

    گنگا ندی کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر

    گنگا ندی کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ہمارانام ووٹر لسٹ سے غائب ہے: تیجسوی یادو

    راجستھان میں 68.24فیصدپولنگ

    ایس آئی آر کے بعد گیا ضلع میں سب سے زیادہ 2.45 لاکھ ووٹرس کے نام حذف

    ایس آئی آرکے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ

    ایس آئی آرکے بعد ڈرافٹ ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپلوڈ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں بہار

راہل گاندھی کی 16 روزہ ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ 17 اگست سے

یہ یاترا یکم ستمبر کو پٹنہ میں اختتام پذیر ہوگی اور مختلف اضلاع میں ریلیوں اور جلسہ عام کے ذریعے ووٹ کے حق کا پیغام دے گی

by Qaumi Tanzeem
اگست 13, 2025
in بہار
0
ہتک عزت کیس میں راہل گاندھی کو ضمانت

بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس نے ایک بڑی سیاسی مہم کا اعلان کیا ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی 17 اگست سے 16 روزہ ’ووٹ ادھیکار یاترا‘ کی قیادت کریں گے، جو یکم ستمبر کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس یاترا کا مقصد ووٹ کے حق کے تحفظ، مبینہ ووٹ چوری کے خلاف آواز بلند کرنا اور جمہوریت کے دفاع کا پیغام بہار کے عوام تک پہنچانا ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ ’’جمہوریت کے تحفظ کی لڑائی سڑکوں پر لڑی جائے گی۔ راہل گاندھی اور انڈیا بلاک کی جماعتیں خطرناک ایس آئی آر عمل کے خلاف اور ووٹ چوری کے خلاف عوامی تحریک چلائیں گی۔‘‘ انہوں نے ساسارام میں اتحادی رہنماؤں سے ملاقات کر کے تیاریوں، عوامی شمولیت اور رابطہ کاری کا جائزہ لیا۔

اطلاعات کے مطابق، یاترا کا آغاز 17 اگست کو ضلع روہتاس کے ساسارام سے ہوگا۔ صبح 11:30 بجے ریلوے اسٹیڈیم میں ایک عظیم الشان ریلی کے ذریعے یاترا کا افتتاح کیا جائے گا۔ دوپہر کا کھانا راج ولاس ریزورٹ میں ہوگا۔ شام 4 بجے قافلہ ڈیہری آن سون بازار کے تھانہ چوک پہنچے گا، جبکہ رات 7:30 بجے ضلع اورنگ آباد کے رمیش چوک میں راہل گاندھی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ رات کا قیام ببھن ڈیہہ کھیل میدان، کٹومبا میں ہوگا۔

دوسرے دن یعنی 18 اگست کو صبح 8 بجے یاترا دیو روڈ، امبا، کٹومبا سے دوبارہ شروع ہوگی۔ شام 7:30 بجے گیا کے قریب خلیص پارک میں جلسہ عام منعقد ہوگا جبکہ رات کا قیام رسل پور کرکٹ میدان میں کیا جائے گا۔

یہ یاترا مجموعی طور پر 16 دن تک جاری رہے گی، جس میں راہل گاندھی بہار کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور متعدد مقامات پر ریلیوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ یاترا کے 14ویں دن یعنی 30 اگست کو وہ چھپرہ پہنچیں گے اور شام کو آرا کے ویر کنور سنگھ پارک میں عوام سے خطاب کریں گے۔ 15ویں دن، 31 اگست کو یاترا کو وقفہ دیا جائے گا تاکہ اختتامی تیاری مکمل ہو سکے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے
بہار

تیجسوی یادو نے پھر اٹھایا ایس آئی آر پر سوال

by Qaumi Tanzeem
اگست 13, 2025
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
بہار

پی یو سی ایل کے سروے سےبہار میں ’ایس آئی آر‘ کی خامیاں بے نقاب

by Qaumi Tanzeem
اگست 8, 2025
گاندھی میدان بم دھماکہ :  4 مجرموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
بہار

پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں 50 فیصد سیٹوں پر سرکاری فیس کے نفاذ پر عدالت کی روک

by Qaumi Tanzeem
اگست 7, 2025
نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار
بہار

نتیش کمار نےبے روزگار نوجوانوں کو بڑی امید دلائی

by Qaumi Tanzeem
اگست 5, 2025
گنگا ندی کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر
بہار

گنگا ندی کئی مقامات پر خطرے کے نشان سے اوپر

by Qaumi Tanzeem
اگست 4, 2025
وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی
بہار

ہمارانام ووٹر لسٹ سے غائب ہے: تیجسوی یادو

by Qaumi Tanzeem
اگست 2, 2025
Next Post
اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے میں ہندوستانی طلبہ دنیا کے دیگر ممالک سے  آگے

اے آئی کی تعلیم حاصل کرنے میں ہندوستانی طلبہ دنیا کے دیگر ممالک سے آگے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

محمود آباد میں نگر پالیکا پریشد کے صدر کے عہدے پر سماجوادی پارٹی کاقبضہ

محمود آباد میں نگر پالیکا پریشد کے صدر کے عہدے پر سماجوادی پارٹی کاقبضہ

2 گھنٹے ago
سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی  ثانیہ چنڈوک سے منگنی

سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی ثانیہ چنڈوک سے منگنی

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem