یوم جموہریہ کی قبل شام پولیس، فائر بریگیڈ، ہوم گارڈ اور شہری تحفظ اور اصلاحات کی خدمات کے کُل 942 اہلکاروں کو مختلف زمروں کے بہادری/خدمات ایوارڈ (گیلنٹری ایوارڈ) سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نوازیں گی۔ ہفتہ کو جاری ایک سرکاری بیان میں اس کی جانکاری دی گئی۔ اس میں 95 جوانوں کو بہادری تمغہ، 101 کو خصوصی خدمات کے لیے صدرجمہوریہ تمغہ، 746 کو قابل ستائش خدمات کے لیے تمغے دیئے گئے۔
مرکزی وزارت داخلہ نے بتایا کہ انعام پانے والوں میں پولیس، فائر بریگیڈ اور شہری تحفظ کے اہلکار اور اصلاحی خدمات میں کام کرنے والے اہلکار شامل ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق تمغہ حاصل کرنے والے 95 جوانوں میں سے 28 اہلکار بائیں بازو کے انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں میں تعینات تھے، 28 جموں و کشمیر علاقے میں، تین شمال-مشرق میں اور 36 دیگر علاقوں میں تعینات تھے، جنہیں ان کی بہادری کے کاموں کے لیے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
خصوصی خدمات (پی ایس ایم) کے لیے 101 صدارتی تمغوں میں سے 85 پولیس اہلکاروں کو، 5 فائر بریگیڈ سروس کے اہلکاروں کو، 7 شہری تحفظ اور ہوم گارڈ سروس کے اہلکاروں کو اور 4 اصلاحات خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 746 قابل ستائش خدمات تمغوں (ایم ایس ایم) میں سے 634 پولیس سروس کو، 37 فائر بریگیڈ سروس کو، 39 شہری تحفظ اور ہوم گارڈ سروس کو اور 36 اصلاحی خدمات انجام دینے والوں کو فراہم کیے گئے ہیں۔
واضح ہو کہ بہادری تمغہ (گیلنٹری میڈل) غیر معمولی بہادری کے کاموں کے لیے فراہم کیا ہے۔ وہیں صدارتی خدمات تمغہ (پی ایس ایم) خدمات میں خصوصی اور بہترین ریکارڈ کے لیے فراہم کیا جاتا ہے۔ جبکہ قابل ستائش خدمات تمغہ (ایم ایس ایم) اُس بیش قیمت خدمات کے لیے دیا جاتا ہے جو فرائض کے تئیں وقفیت کے ساتھ کی جاتی ہے۔