• Home
منگل, ستمبر 9, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے وقف (ترمیمی) بل سے متعلق 65 سوالات کے جوابات سونپے

جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات بنیادی طور سے آئین کی توضیحات ،انتظامی اور قانونی ڈھانچے سے متعلق تھے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 20, 2025
in قومی خبریں
0
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی ۔جماعت اسلامی ہند نے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی ( جے پی سی ) کی طرف سےاوقاف سے متعلق اٹھائے گئے سوالوں کے تحریری جواب سونپ دئے ہیں ۔میڈیا کو جاری ایک بیان میں جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے کہا کہ وقف ( ترمیمی ) بل ۲۰۲۴ کے متعلق ۴ نومبر ۲۰۲۴ کو جے پی سی سے جماعت کے وفد کی تفصیلی ملاقات کے بعد جماعت کو جے پی سی کی جانب سے 65 سوالات پر مشتمل سوالنامہ موصول ہوا تھا، جماعت کی جانب سے تحریری طور پر تمام سوالات کے جامع جوابات جے پی سی کو پیش کر دیے گئے ہیں ۔

جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات بنیادی طور سے آئین کی توضیحات ،انتظامی اور قانونی ڈھانچے سے متعلق تھے۔ جی پی سی کے ممبران وقف کے مذہبی اور اس کے سیکولر پہلوؤں کے بارے میں جاننا چاہتے تھے ۔وہ یہ بھی معلوم کرنا چاہتے تھے کہ کیا وقف کی جائداد سماج کے سبھی فرقوں کو فائدہ پہنچارہی ہیں یا اس کا فائدہ صرف مسلمانوں تک ہی محدود رہتا ہے ۔اس ضمن میں قانونی پیچیدگیاں، وقف کا استعمال کرنے والے افراد کا نظریہ ، اوقاف پر غیر قانونی قبضہ اور وقف بورڈ کے کردار کے بارے میں سوالات پوچھے گئے تھے۔جی پی سی کے ممبران نے کلکٹر کے اختیارات اور متعلقہ محکموں کے عملی کردار کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔اس میں آئین اور وفاق کے درمیان ممکنہ محاذ آرائی کی طرف بھی اشارہ کیا گیا تھا ۔جے پی سی کے سوالوں میں وقف بورڈوں میں غیر مسلموں کو شامل کرنے، اس میں شفافیت اور نگرانی کے عمل میں سدھار لانے کے لیے اصلاحات پر بھی غور کیا گیا ہے ۔جے پی سی ممبران نے وقف کی ابتدا ، اس کی تاریخ اور اس کی مذہبی حیثیت کے بارے میں بھی سوالات کئے ۔
جماعت اسلامی کی طرف سے داخل کئے گئے تحریری جواب میں وقف ( ترمیمی) بل ۲۰۲۴ کے بارے میں مسلم سماج کی گہری تشویش کو اجاگر کیا گیا۔۔ ملک معتصم خان صاحب نے کہا کہ ” وقف ( ترمیمی ) بل اوقاف کے تقدس اور اس کے اختیارات کو کمزور کرتا ہے، جبکہ نظام اوقاف کی مضبوطی مسلمانوں کی سماجی ، معاشی اور مذہبی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے ۔نئے بل کا مسودہ وقف کے انتظامات کرنے والوں کے اختیارات کو کم کرنے والا، مسجدوں ، قبرستانوں اور درگاہوں جیسے قدیم اور تاریخی اوقاف کے لیے خطرہ پیدا کرنے والا محسوس ہوتا ہے ۔ جن اوقاف کے پاس معمول کے دستاویزات نہیں ہیں لیکن وہ صدیوں سے عوام کی خدمت کے لیے وقف ہیں ، ان کو ہٹانا یا ختم کرنے کا پرویزن، ملکیت کے نئے دعووں کو جنم دینے اور قانونی تنازعات پیدا کرنے کا سبب بنے گا ۔اس سے اوقاف کو سنگین قسم کا نقصانات پہنچ سکتے ہیں ۔وقف ( ترمیمی ) بل ضلع کلکٹروں کو اوقاف کی پوزیشن کو طے کرنے کا اختیار دیتا ہے جس کی وجہ سے مفادات کے ٹکراؤ جنم لے سکتے ہیں ۔کیوں کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اوقاف کو تصرف میں لینے ، ان پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں میں خود سرکاری محکمے شامل ہوتے ہیں ۔ اختیارات اور فیصلہ سازی کے عمل کو جوڈیشیل باڈی سے ایکزیکیٹیو کی جانب منتقل کرنے سے وقف کی جائدادوں کو غیر قانونی قبضوں سے آزاد کرانے جدوجہد کمزور ہوگی۔”

آپ نے مزید فرمایا کہ” وقف بورڈوں میں غیر مسلموں کو شامل کرنے کے سوال کو مسلم سماج اپنے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت کے طور پر دیکھتا ہے۔ بعض پہلوؤں سے مذکورہ بل مجرمانہ کردار کے افراد اور اوقاف پر غیر قانونی قبضہ کرنے والے عناصر کی پشت پناہی کرنے والا محسوس ہوتا ہے ۔مذکورہ بل میں اوقاف کے مقاصد کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔اس طرح اوقاف کے معاملات اور اس کا سروے کا کنٹرول مرکز کے تحت کرنے کی کوشش ریاستی وقف بورڈوں کو کمزور کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ ”
جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی کی طرف سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں جماعت اسلامی ہند نے اعداد و شمار کے ذریعے واضح کیا ہے کہ وقف جائدادیں قانونی مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ انتظامی ناکارہ پن کی وجہ سے بد انتظامی کا شکار ہیں۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے یہ بھی کہا کہ “جماعت اسلامی ہند اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے کہ سماج اور ملک کی ترقی کے لیے اوقاف کی ترقی اور اس کی جائدادوں کا تحفظ ہر حال میں کیا جانا چاہئے۔ موجودہ وقف ( ترمیمی ) بل میں تمام متنازعہ ترامیم کو ختم کیاجانا چاہئے ۔ وقف بل میں تبدیلی کے بجائے پوری توجہ موجودہ وقف قوانین کو موثر طریقے سے نافذ کرنے پر مرکوز ہونی چاہئے ۔ہم اوقاف سے متعلق دیگر سوالوں کے جواب دینے کو بھی تیار ہیں ۔ہم جے پی سی کے معزز ممبران اور ملک کے عوام کے اندر پائے جانے والے شک شبہات کو دور کرنےکی اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔”

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی  بھی آج ہی ہوگی
قومی خبریں

نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی بھی آج ہی ہوگی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
بی جے ڈی اور بی آر ایس کانائب صدر کے انتخاب سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ
قومی خبریں

بی جے ڈی اور بی آر ایس کانائب صدر کے انتخاب سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025
اویسی کی جانب سےالکٹرول بانڈس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
قومی خبریں

مسلم کاروباروں کو نشانہ بنانے والے کانوڑ یاتریوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025
اے سی میں آگ لگنے سےایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت
قومی خبریں

اے سی میں آگ لگنے سےایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025
نائب صدر کے انتخاب سے قبل سدرشن ریڈی کا جذباتی پیغام
قومی خبریں

نائب صدر کے انتخاب سے قبل سدرشن ریڈی کا جذباتی پیغام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025
Next Post
بریلی میں نجی املاک پر نماز پڑھنے کی پاداش میں چار گرفتار

بریلی میں نجی املاک پر نماز پڑھنے کی پاداش میں چار گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

جماعت اسلامی ہند کا پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

3 گھنٹے ago
مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem