نئی دہلی: وقف ترمیمی بل 2024 پر تشکیل دی گئی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) اب اس معاملے کا بہ غور جائزہ لینے کیلئے مزید پانچ ریاستوں کے پانچ اضلاع کا دورہ کرے گی۔(آسام)، بھونیشور (اڈیشہ)، کولکاتا (مغربی بنگال)، پٹنہ(بہار) اور لکھنؤ (اترپردیش) کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی یہ دورہ 11 تا 14 نومبر کرے گی۔ اس دوران کمیٹی بل کا جائزہ لے گی۔ دوسری طرف کرناٹک کے بی جے پی رکن اسمبلی باسنا گوڑا پاٹل نے وزیراعظم نریندر مودی سے وقف املاک کو قومیانے کا تحریری مطالبہ کیا ہے۔