نئی دہلی :سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نےدسویں اور بارہویں کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ کےدسویں اور بارہویں کے نتائج 2024 کو سرکاری ویب سائٹس پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ انٹر رزلٹ 2024 امنگ اور ڈیجی لاکر پر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ کے نتائج موبائل ایپ پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سی بی ایس ای بورڈ کی 12ویں ٹاپر لسٹ اس سال جاری نہیں ہوئی ہے۔ سی بی ایس ای بورڈ کے نتائج کی پریس ریلیز کے مطابق، ترواننت پورم میں کامیابی کا فیصد سب سے زیادہ رہا ہے۔ وہاں کامیابی کا تناسب 99.91 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔سی بی ایس کے نتائج میں لڑکیوں نے سبقت حاصل کی ہے۔ اس سال بھی لڑکیوں کے پاس ہونے کا تناسب لڑکوں کے مقابلے زیادہ ہے۔