پٹنہ:بہار اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہو چکی ہے۔ اب تک موصول اعداد و شمار کے مطابق دوسرے مرحلہ میں 68.48 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جو کہ تاریخ ساز ہے۔ بہار میں اب تک اتنی بڑی تعداد میں ووٹنگ دیکھنے کو نہیں ملی تھی۔ حالانکہ حتمی اعداد و شمار آنے ابھی باقی ہیں۔ یعنی ووٹنگ کا فیصد مزید بڑھنے کا قوی امکان ہے۔
دوسرے مرحلے کی پولنگ ختم ہو چکی ہے۔ اب تک موصول اعداد و شمار کے مطابق دوسرے مرحلہ میں 68.48 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جو کہ تاریخ ساز ہے۔ بہار میں اب تک اتنی بڑی تعداد میں ووٹنگ دیکھنے کو نہیں ملی تھی۔ حالانکہ حتمی اعداد و شمار آنے ابھی باقی ہیں۔ یعنی ووٹنگ کا فیصد مزید بڑھنے کا قوی امکان ہے۔
پورنیہ سے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے کہا، ’’بہار ایس آئی آر عمل کے بعد 69 لاکھ ووٹروں کے نام حذف کر دیے گئے، تو پھر ووٹنگ کی شرح کیسے بڑھ گئی؟ بہار ایک بڑے تبدیلی کے دوراہے پر ہے۔ نئی نسل (جنریشن زیڈ) تبدیلی چاہتی ہے۔ وزیر اعظم کٹّا، بم، ڈکیتی جیسی زبان کیوں استعمال کر رہے ہیں؟ کیا اس طرح کی زبان وزیر اعظم کو زیب دیتی ہے؟ وزیر اعظم کبھی بھی بہار کے مسائل پر ووٹ کی اپیل نہیں کرتے۔ بہار کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔













