نئی دہلی : دہلی میں دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد سمیت 6افرادکی موت ہو گئی۔ سردی سے بچنے کے لیے انگیٹھی جلا کر کمرے میں سو گئے۔ اس دوران کمرے میں دھواں بھرتا رہاجس سےسب کے دم گھٹ گئے۔معلومات کے مطابق پہلا واقعہ شمالی دہلی کے کھیڑا علاقے کا ہے۔ یہاں گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں شوہر، بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ کمرے میں انگیٹھی جل رہی تھی۔اسی طرح کے دوسرے واقعے میں دو افراد کی موت کی خبر ہے ‘۔
پہلا واقعہ شمالی دہلی کے کھیڑا علاقے کا ہے۔ یہاں گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں شوہر، بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ کمرے میں انگیٹھی جل رہی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں سمجھا جاتا ہے کہ سردی سے بچنے کے لیے کمرے میں انگیٹھی جلائی گئی تھی۔ اس کے بعد دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے لگا اور دم گھٹنے سے چاروں افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں میں سے ایک کی عمر 7 سال اور دوسرے کی عمر 8 سال لگتی ہے۔ فی الحال پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔دوسرے واقعے میںمغربی دہلی کے اندر پوری علاقے میں دو افراد گھر کے اندر بے ہوش پائے گئے۔ اس کے گھر کے اندر انگیٹھی جل رہی تھی۔ بے ہوش ہونے کے بعد دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم وہ بچ نہ سکے۔ دونوں نیپالی نژاد ہیں۔