پٹنہ :بہار میں چھٹھ کے دوران الگ الگ شہروں میں ہوئے حادثوں میں 30افراد کے ڈوب کر مرنے کی سنسنی خبر ملی ہے ،ڈوبنے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں ۔حالانکہ اتوار اور پیر کو ہوئے ان حادثات میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 13افرادکی ہی موت کی تصدیق کی گئی ہے لیکن غیر سرکاری ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد 30بتائی ہے۔کوسی ،سیمانچل اور مشرقی بہار کے اضلاع میں ڈوبنے سے 19 افراد کی موت ہوئی جبکہ ایک شخص لاپتہ ہے ۔شمالی بہار میں 9 افراد کی موت کی خبر ہے ۔