نئی دہلی: مرکزی حکومت کے مختلف دفاتر میں زیر التواء عوامی شکایات اور غیر استعمال شدہ فائلوں وغیرہ کو نمٹانے کے لیے تیسری خصوصی صفائی مہم کے تحت کل 23.09 لاکھ فائلیں (کاغذ اور الیکٹرانک) کو ضائع کیا گیا۔یہ مہم 2 اکتوبر گاندھی جینتی سے 31 اکتوبر تک ملک بھر کے مختلف محکموں میں کل 2.53 لاکھ مقامات پر سرکاری دفاتر میں چلائی گئی۔ اس سے 154 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی ہوئی اور ردی فائلوں اور فضلہ کے مواد کو ٹھکانے لگانے سے 500 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔پرسونل، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے منگل کو صفائی اور زیر التواء شکایات فائلوں کو نمٹانے کے لیے اس خصوصی مہم 3.0 کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کیا۔وزارت سے جاری ایک ریلیز کے مطابق ڈاکٹر سنگھ نے تیسری مہم کے اختتام پر کہا کہ خصوصی مہم 3.0 کی کامیابی کے ساتھ تکمیل کا اعلان کیا۔