شمال مشرقی ریلوے کے لکھنؤ ڈویژن کے گورکھپور-گونڈہ ریل ٹریک پر واقع ڈومین گڑھ-جگ تبیلا کے درمیان آٹومیٹک سگنلنگ کام سمیت دیگر تعمیری کام کئے جا رہے ہیں۔ اس کے سبب ٹرین نمبر 12529 پاٹلی پُتر لکھنؤ ایکسپریس سمیت 14 ٹرینوں کی آمد و رفت منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ 51 ٹرینیں تبدیل شدہ راستے سے چلیں گی۔ ڈومین گڑھ اسٹیشن پر 27 اکتوبر تک پری این آئی/این آئی کام کیا جانا ہے۔ وسط مشرقی ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر سرسوتی چندر نے یہ اطلاع دی۔
جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں لکھنؤ-پاٹلی پُتر ایکسپریس (15 سے 26 اکتوبر)، پاٹلی پُتر-لکھنؤ ایکسپریس (15 سے 26 اکتوبر)، گوالیار- برونی ایکسپریس (23 اکتوبر سے 26 اکتوبر)، برونی-گوالیار ایکسپریس (24 اکتوبر سے 27 اکتوبر)، گوالیار-برونی اسپیشل (16، 20، 23 اور 27 اکتوبر)، برونی-گوالیار اسپیشل (17، 21، 24 اور 28 اکتوبر)، آنند وِہار-سہرسہ اسپیشل (15 سے 27 اکتوبر)، سہرسہ-آنند وِہار اسپیشل (16 سے 28 اکتوبر)، آنند وِہار-باپو دھام موتیہاری ایکسپریس (16، 19، 21، 23 اور 26 اکتوبر)، باپو دھام موتیہاری- آنند وِہار ایکسپریس (17، 20، 22، 24 اور 27 اکتوبر) شامل ہیں۔
ان کے علاوہ مظفرپور-ہری دوار اسپیشل (19 اور 26 اکتوبر)، ہری دوار-مظفرپور اسپیشل (18 اور 25 اکتوبر)، آگرہ کینٹ-فاربس گنج اسپیشل (18 اور 25 اکتوبر)، فاربس گنج-آگرہ کینٹ اسپیشل (19 اور 26 اکتوبر) بھی منسوخ ہونے والی ٹرینوں میں شامل ہیں۔