• Home
منگل, ستمبر 9, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

مراد آبادکے رام گنگا وِہارمیں مسلم دکانداروں کو دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم

سنیتا شرما نامی بی جے پی لیڈر ہاتھ میں مائک لے کر لوگوں کے درمیان ان مسلم دکانداروں کو دھمکاتی نظر آ رہی ہیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 19, 2024
in قومی خبریں
0
مراد آبادکے  رام گنگا وِہارمیں مسلم دکانداروں کو  دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم

بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی اور نفرت انگیزی جاری ہے۔ تازہ معاملہ اتر پردیش کے مراد آباد سے سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون بی جے پی لیڈر نے مسلم دکانداروں کو ہندو علاقہ رام گنگا وِہار سے دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ یہ الٹی میٹم برسرعام مائک پر دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے۔جس خاتون بی جے پی لیڈر نے یہ نفرت انگیز بیان دیا ہے اس کا نام سنیتا شرما بتایا جاتا ہے اور وہ مقامی سطح پر سیاست کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھ میں مائک لے کر لوگوں کے درمیان ان مسلم دکانداروں کو دھمکاتی نظر آ رہی ہیں جنھوں نے رام گنگا وِہار میں نان ویج کی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔
ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس جگہ پر سنیتا شرما مائک سے مسلم دکانداروں کو دھمکا رہی ہیں، اسی جگہ ایک مورتی لگانے کا احتجاجی مظاہرہ چل رہا تھا۔ وہاں پر ہندو تنظیم سے جڑے کچھ لوگوں کی بھیڑ موجود تھی۔ وہاں بی جے پی لیڈر سنیتا شرما بھی پہنچیں اور رعب دار انداز میں بولنا شروع کر دیا۔ وہ صاف طور پر مسلمانوں کو ہندو علاقوں میں دکان دینے سے منع کرتی نظر آئیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی کہہ رہی تھیں کہ اگر کوئی مسلم اس علاقہ میں نان ویج کی دکان کھولتا ہے تو اس کے خلاف دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا۔
یہ پورا واقعہ 17 دسمبر یعنی منگل کو بتایا جا رہا ہے، کیونکہ سنیتا شرما جب مسلم دکانداروں کو دھمکاتی ہیں تو منگل کا دن ہونے کا حوالہ بھی دیتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’’آج منگل کے دن بھی یہ (نان ویج کی) دکانیں کھلی ہوئی ہیں، جبکہ وزیر اعلیٰ یوگی جی کہتے ہیں کہ ہندو علاقے میں گوشت کی دکانیں نہیں کھلنی چاہئیں۔‘‘ وہ یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’ہندو علاقے میں کسی بھی مسلم کو نان ویج بریانی کے لیے دکان نہیں دی جائے گی۔ ان کے خلاف لگاتار دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا۔ سبھی ہندو تنظیمیں مل کر دھرنا کریں گی۔ اس کے لیے چاہے ہمیں کچھ بھی کرنا پڑے۔ میں تابڑتوڑ حملہ کروں گی، چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ یہاں پر بریانی کی دکانیں کھولی جا رہی ہیں۔ حد ہو گئی، ہندو علاقہ میں مسلمان بریانی کی دکانیں کھول رہے ہیں۔
سنیتا شرما ویڈیو میں تنبیہ کے انداز میں یہ بھی کہتی نظر آ رہی ہیں کہ ’’کان کھول کر سن لو۔ یہاں سے دکانیں فوراً خالی کر دو۔‘‘ جب بی جے پی لیڈر اس طرح کی نفرت انگیز بیان بازی کر رہی تھیں تو اس دوران ان کے آس پاس کچھ لوگ بھی کھڑے تھے جو ’بھارت ماتا کی جئے‘ نعرہ بلند کر رہے تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی  بھی آج ہی ہوگی
قومی خبریں

نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی بھی آج ہی ہوگی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 9, 2025
بی جے ڈی اور بی آر ایس کانائب صدر کے انتخاب سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ
قومی خبریں

بی جے ڈی اور بی آر ایس کانائب صدر کے انتخاب سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025
اویسی کی جانب سےالکٹرول بانڈس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
قومی خبریں

مسلم کاروباروں کو نشانہ بنانے والے کانوڑ یاتریوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025
اے سی میں آگ لگنے سےایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت
قومی خبریں

اے سی میں آگ لگنے سےایک ہی کنبہ کے تین لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025
نائب صدر کے انتخاب سے قبل سدرشن ریڈی کا جذباتی پیغام
قومی خبریں

نائب صدر کے انتخاب سے قبل سدرشن ریڈی کا جذباتی پیغام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025
بلڈ مون ہندوستان کے کئی حصوں میں دیکھا گیا
قومی خبریں

بلڈ مون ہندوستان کے کئی حصوں میں دیکھا گیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2025
Next Post
جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں5 ملی ٹینٹ ہلاک

جموں و کشمیر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں5 ملی ٹینٹ ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

5 گھنٹے ago
نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی  بھی آج ہی ہوگی

نائب صدرکا انتخاب آج – ووٹوں کی گنتی بھی آج ہی ہوگی

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem