• Home
جمعرات, ستمبر 18, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

نفرت کا طوفان ملک میں امن کے لیے سنگین خطرہ

جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے نوح تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کی من کی بات سنیں۔

by Qaumi Tanzeem
اگست 12, 2023
in قومی خبریں
0
نفرت کا طوفان ملک میں امن کے لیے سنگین خطرہ

نئی دہلی: جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے نوح تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ‘نفرت کا طوفان برپا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ مسلمانوں کی ‘من کی بات سنیں۔ نوح تشدد اور چلتی ٹرین میں ریلوے پولیس کانسٹیبل کے ہاتھوں تین مسلمانوں سمیت چار لوگوں کے قتل جیسے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بخاری نے مشورہ دیا کہ وزیر اعظم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو مسلم دانشوروں سے بات چیت کرنی چاہئے۔
تاریخی جامع مسجد میں جمعہ کے خطبہ کے دوران احمد بخاری نے کہا کہ ’’میں ملک کے موجودہ حالات کی وجہ سے بولنے پر مجبور ہوں۔ ملک کی صورتحال تشویشناک ہے اور نفرت کا طوفان ملک میں امن کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم مودی کے ماہانہ ریڈیو پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے بخاری نے کہا ’’آپ اپنے ‘من کی بات کہتے ہیں لیکن آپ کو مسلمانوں کے ‘من کی بات بھی سننے کی ضرورت ہے۔ سلمان موجودہ حالات سے پریشان ہیں اور اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہیں۔‘‘ جامع مسجد کے امام نے الزام لگایا کہ قانون نفرت اور فرقہ وارانہ تشدد سے نمٹنے میں ’کمزور‘ ثابت ہو رہا ہے۔
احمد بخاری نے کہا ’’ایک مذہب کے لوگوں کو کھلے عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ پنچایتیں منعقد کی جاتی ہیں، جہاں مسلمانوں کے بائیکاٹ کی کالیں دی جاتی ہیں اور ان کے ساتھ تجارت اور کاروبار ختم کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے۔دنیا میں 57 اسلامی ممالک ایسے ہیں جہاں غیر مسلم بھی رہتے ہیں لیکن انہیں اپنی زندگی یا معاش کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات ’خطرے میں ہیں‘۔ بخاری نے کہا کہ ’’ہندوستان میں اتنی نفرت کیوں؟ کیا ہمارے آباؤ اجداد نے اس دن کے لیے آزادی حاصل کی تھی؟ کیا اب ہندو اور مسلمان الگ الگ رہیں گے؟‘‘ بخاری نے کہا کہ حالات کو کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا ’’میں وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ لبرل بنیں اور مسلم دانشوروں سے بات کریں۔ میں آپ کو ملک کے مسلمانوں کی طرف سے بتانا چاہتا ہوں کہ آپ ہم سے بات کریں، ہم تیار ہیں۔‘‘ بخاری نے مشورہ دیا کہ مرکز موجودہ نفرت کے طوفان سے ملک کو بچانے کے لیے مسلم طبقہ کے ارکان کے ساتھ ایک اجلاس کر سکتا ہے۔
خیال رہے کہ جے پور-ممبئی ایکسپریس ٹرین میں 31 جولائی کی صبح تقریباً 5 بجے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آر پی ایف کانسٹیبل چیتن سنگھ نے اپنے سینئر اے ایس آئی ٹیکارام مینا اور تین مسافروں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ مقتول مسافروں کی شناخت عبدالقادر، اصغر عباس شیخ اور سید سیف اللہ کے بطور ہوئی ہے۔پولس نے ملزم چیتن کو یکم اگست کو بوریولی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ انڈیا ٹوڈے کو سینئر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ انکوائری میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ وہ فائرنگ سے متعلق سوالات کے جوابات ادھر ادھر دیتا ہے اور پولیس حراست میں نعرے بھی لگا رہا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار
قومی خبریں

نصف سے زائد ووٹرس کو ایس آئی آر کے دوران کسی دستاویز کی ضرورت نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2025
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

مہاراشٹر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر- ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی
قومی خبریں

یکم اکتوبر سے تتکال والا ضابطہ ریزرویشن ٹکٹ پر بھی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2025
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
Next Post
سدرشن نیوز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مکیش کمارگرفتار

سدرشن نیوز کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر مکیش کمارگرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار

نصف سے زائد ووٹرس کو ایس آئی آر کے دوران کسی دستاویز کی ضرورت نہیں

3 گھنٹے ago
ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

ورون چکرورتی ٹی-20 میں بنے دنیا کے نمبر-1 گیندباز

15 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem