• Home
جمعہ, جولائی 4, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر  شوہر کو مار ڈالا

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن کی تشکیل

    آر جے ڈی کی میٹنگ میں ممبران اسمبلی کو ایکٹیو ممبر بنا نے کی ہدایت

    این ڈی اےکےپوسٹرپر آر جے ڈی کا طنز

    23 جنوری سےرام مندر عوام کے لیے کھل جائیگا

    رام مندر کی طرح سیتامڑھی میں بنے گا ’ماں سیتا‘ کا عظیم الشان مندر

    عوام پولیس کے پاس جانے سے ڈرتے ہیں:تیجسوی

    حکومت بنی تو بہار کو اسکاٹ لینڈ جیسا بنائیں گے: تیجسوی یادو

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دینی مدارس کے طلباء کو جبری طور پر اسکولوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ دستور ہند کے منافی : جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
جولائی 20, 2024
in قومی خبریں
0
دینی مدارس کے طلباء کو جبری طور پر اسکولوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ دستور ہند کے منافی : جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی : ریاست اتر پردیش میں مختلف حیلوں اور بہانوں سے دینی مدارس کی حیثیت و شناخت کو متاثر کرنے، نیز طلبہ مدارس کے تعلیمی سفر میں رخنہ اندازی کی بےجا کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے نائب امیر، جماعت اسلامی ہند مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نے فرمایا کہ "مذہبی تعلیم کا حصول نہ صرف یہ کہ ہر فرد کا بنیادی حق ہے بلکہ ایک بہتر معاشرے کی بھی ضرورت ہے ، ایسے میں وہ طلبہ جو آزادانہ طور پر اپنی مرضی سے مدارس اسلامیہ میں تعلیم حاصل کررہے ہیں انھیں جبری طور پر وہاں سے نکال کر دیگر اسکولوں میں منتقل کرنے کا اخلاقی و دستوری اختیار نہ تو حکومت و انتظامیہ کو حاصل ہے نہ اس کے ذیلی اداروں کو حاصل ہے ۔ دستور کی دفعہ 30(1) کے تحت بھی اقلیتوں کو اپنے تعلیمی ادارے قائم کرنے اوران کا انتظام و انصرام کا بنیادی حق حاصل ہے۔اسی طرح آر ٹی ای ایکٹ نے بھی مدارس کویہ حق دیا ہے کہ وہ اپنا نظام آزادانہ طور پر چلا سکتے ہیں اور طلبہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ایسے میں NCPCR جیسے اداروں کا مدارس میں مداخلت کرنا ایک غیر قانونی و غیر دستوری عمل ہے۔ بچوں کے حقیقی مسائل کو نظر انداز کرکے یہ ادارہ غیر ضروری ایک ایسے مسئلے میں ٹانگ اڑا رہا ہے جو اس کے دائرہ کار سے پرے ہے۔ مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نے حکومت اتر پردیش سے بھی اس بات کا مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ پر جاری کیے گئے اپنے غیر دستوری و تعلیم مخالف سرکلرجس کے تحت ضلعی حکام کوہدایت دی گئی ہے کہ ’وہ غیر منظور شدہ مدارس (حکومتی اعداد وشمار کے مطابق ریاست میں ایسے 8449 مدارس موجود ہیں) کے طلبہ کو سرکاری اسکولوں میں منتقل کردیں‘ کو فوری طور پر واپس لے, مدارس کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ "وطن عزیز میں جہاں کروڑوں لوگ روٹی، کپڑا، مکان، تعلیم، صحت عامہ کی سہولیات جیسی بنیادی ضرورتوں سے محروم ہیں وہاں مدارس عربیہ کروڑوں بچوں کو کھانے اور رہنے کی سہولتوں کے ساتھ مفت معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں ۔اور اپنے موثر و مستحکم نظام تعلیم کے ذریعے جدوجہد آزادی کے نمایاں قائدین سمیت ملک اور انسانیت کے لیے خدمات انجام دینے والے اہم افراد کی کئی نسلیں تیار کی ہیں۔ اس پس مںظر میں ریاستی حکومت کا یہ حکم نامہ نہ صرف مدارس کے اس مستحکم تاریخی نظام کو متاثر کرنے کی ناپاک کوشش ہے بلکہ لاکھوں طلبہ اور ان کے والدین کے حقوق میں غیر دستوری دست درازی ہے۔ مولانا نے ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس یک طرفہ ظالمانہ کاروائی کے خلاف آواز اٹھائیں اور اسے روکیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گیانواپی کی طرح متھرا کی شاہی عید گاہ کی بھی سائنسی سروے کرانے کی درخواست
قومی خبریں

شاہی عیدگاہ مسجد کو متنازع ڈھانچہ قرار دینے سے الہ آباد ہائی کورٹ کا انکار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 4, 2025
کوچنگ سانحہ پر دہلی پولیس کو دہلی ہائی کورٹ کی شدیدپھٹکار
قومی خبریں

ڈابر چیون پراش کے خلاف اشتہار چلانے پر روک

by Qaumi Tanzeem
جولائی 3, 2025
بزرگ خاتون وکیل سے ‘ڈیجیٹل گرفتاری’ کے نام پر سوا تین کروڑ روپے کی ٹھگی
قومی خبریں

بزرگ خاتون وکیل سے ‘ڈیجیٹل گرفتاری’ کے نام پر سوا تین کروڑ روپے کی ٹھگی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 3, 2025
جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز
قومی خبریں

جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا کا آغاز

by Qaumi Tanzeem
جولائی 2, 2025
این آئی آر ایف رینکنگ 2023: ٹاپ-10 یونیورسٹیز میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملا تیسرا مقام، دیکھیں پوری فہرست
قومی خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈپارٹمنٹ آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس کےقیام کو منظوری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 2, 2025
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تخفیف

by Qaumi Tanzeem
جولائی 1, 2025
Next Post
ہم نے ٹیکنالوجی پر منحصر ہونے کا منفی اثر دیکھ لیا۔چیف جسٹس آف انڈیا

ہم نے ٹیکنالوجی پر منحصر ہونے کا منفی اثر دیکھ لیا۔چیف جسٹس آف انڈیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

2 گھنٹے ago
خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem