راستریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما تیجسوی یادو نے اتوار کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر الزام لگایا کہ انہوں نے صحت کے شعبے میں خالی اسامیوں کو پُر نہیں کیا۔ تیجسوی نے کہا کہ جب وہ وزیر صحت تھے تو صحت کے شعبے میں جو ایک لاکھ پچاس ہزار نوکریاں تھیں، ان کی فائل نتیش کمار نے کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔
تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا، ’’میں نے سی ایم سے درخواست کی تھی کہ صحت کے شعبے کی جو فائل میں نے تیار کی ہے اسے کابینہ میں پیش کرنے دیں۔ اس پر نتیش کمار نے کہا کہ بعد میں دیکھا جائے گا۔‘‘
تیجسوی نے مزید کہا کہ جب وہ حکومت میں شریک تھے تو نوکریاں دینے کا عمل جاری تھا۔ انہوں نے کہا، ’’سی ایم کہتے تھے کہ ہمیں پیسہ کہاں سے ملے گا؟ لیکن جب ہم حکومت میں تھے تو ہم نے نوکریاں دینے کی ذمہ داری نبھائی۔