• Home
اتوار, نومبر 23, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے  زماں خان وزیر بنائے گئے

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے زماں خان وزیر بنائے گئے

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بزرگ پنشن کے 2 لاکھ سے زائد مستفیدین کی موت کا سنسنی خیزانکشاف

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے  استعفی

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ عہدہ سے استعفی

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    نتیش کمار نے حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    ہر ای وی ایم میں 25 ہزار ووٹ پہلے سے پڑے تھے

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

    تیجسوی یادو آر جے ڈی قانون ساز پارٹی کے لیڈر منتخب

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

بلڈوزر کارروائی کےخلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء کی عرضی

یوپی، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں حکومتی اقدامات کا حوالہ، عمران پرتاپ گڑھی نے بھی اٹھائے سوال

by Qaumi Tanzeem
اگست 31, 2024
in قومی خبریں
0
دہلی میں نمازیوں پر تشدد اسلاموفوبیا کا مظہر: جمعیۃ علماء ہند

نئی دہلی : ملک کی تین ریاستوں میں ملزمین کے خلاف بلڈوزر کارروائی کی گئی اور ان کے گھروں کو بلڈوزرسے منہدم کردیا گیا، جس کے بعد اب بلڈوزر کارروائی کا یہ معاملہ ایک بار پھر سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں بلڈوزرکارروائی سے متعلق عرضی داخل کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ ملزمین کے گھروں پر حکومتوں نے جو بلڈوزر چلایا ہے، اس پر روک لگائی جائے۔ جسٹس بی آر گوئی کی صدارت والی بنچ 2 ستمبر کو اس معاملے پر سماعت کرے گی۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء ہند (مولانا ارشد مدنی اورمولانا محمود مدنی) گروپ کے علاوہ کئی اور تنظیموں نے بھی عدالت کا رخ کیا ہے۔ حال ہی میں اترپردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں ایسے حادثات سامنے آئے ہیں، جہاں ملزمین پر ریاستی حکومت نے بلڈوزر کارروائی کی۔ ان حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے بلڈوزر کارروائی کے خلاف معاملہ اب سپریم کورٹ میں پہنچ گیا ہے۔ جمعیۃ علماء ہند نے عدالت میں جو عرضی داخل کی ہے، اس میں انہوں نے الزام لگایا ہے کہ بلڈوزرجسٹس سے اقلیتی طبقے کونشانہ بنایا جارہا ہے۔ سینئر وکیل دشینت دوے نے اس عرضی پر جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ اترپردیش میں حال ہی میں ایک معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں 12 سال کی نابالغ لڑکی کے ساتھ آبروریزی کے ملزم معید خان اور نوکر راجو خان پر کارروائی کرتے ہوئے یوپی پولیس نے معید خان کی بیکری کو منہدم کردیا تھا۔ معید خان سماجوادی پارٹی کے سٹی پریسیڈنٹ تھے۔ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے ملزم معید خان اور نوکر راجو کو گرفتار کرلیا تھا۔مدھیہ پردیش میں بھی موہن یادو کی حکومت نے ایک کے بعد ایک ملزمین پر بلڈوزر کارروائی کی ہے اوران کے گھر کو منہدم کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع میں آبروریزی کے ملزم کے گھرکو مقامی انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے منہدم کردیا کہ گھر کا ڈھانچہ سرکاری زمین پرغیرقانونی طریقے سے بنایا گیا تھا۔ ملزم کا نام محمد نفیس تھا۔ مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں ایک شخص پر الزام تھا کہ اس نے پولیس تھانے پر پتھراؤ کیا، جس کے بعد ملزم حاجی شہزاد کی کوٹی کو اہم ملزم بتاتے ہوئے منہدم کردیا گیا تھا۔ اس معاملے پر کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے بھی سوال اٹھائے تھے۔راجستھان میں بھی اگست کے مہینے میں نابالغ ملزم کے گھر پر بلڈوزر کارروائی کی گئی۔ ادے پور میں ایک اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے 10ویں کلاس میں پڑھنے والے طالب علم نے اپنے کلاس کے ساتھی پر چاقوسے حملہ کردیا تھا، جس میں اس کی موت ہوگئی تھی، جس کے بعد ملزم کے گھر والے سالوں سے کرائے پر جس مکان میں رہتے تھے، اس کو یہ کہہ کر منہدم کردیا گیا کہ یہ جنگل کی زمین ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک
قومی خبریں

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی  سفری مشکلات بڑھنے لگیں

by Qaumi Tanzeem
نومبر 23, 2025
مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر
قومی خبریں

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

by Qaumi Tanzeem
نومبر 23, 2025
’خود کفیل ہندوستان‘ کی سمت میں اہم قدم-  4 نئے لیبر کوڈ نافذ
قومی خبریں

’خود کفیل ہندوستان‘ کی سمت میں اہم قدم- 4 نئے لیبر کوڈ نافذ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2025
مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج جاری
قومی خبریں

مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے خلاف احتجاج جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2025
دہلی میں  ہوا کا معیار انتہائی خطرناک، بچوں اور بزرگوں کے لیے الرٹ جاری
قومی خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار انتہائی خطرناک، بچوں اور بزرگوں کے لیے الرٹ جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

کیرالہ اور یوپی میں ایس آئی آر پر سپریم کورٹ کا نوٹس

by Qaumi Tanzeem
نومبر 21, 2025
Next Post
امرت لال مینا  بہار کے نئے چیف سکریٹری بنے

امرت لال مینا بہار کے نئے چیف سکریٹری بنے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ٹرین کے ٹرائل رَن کے دوران حادثہ ۔دو بچیاں ہلاک

موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی  سفری مشکلات بڑھنے لگیں

7 گھنٹے ago
مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلویؒ پر 2 روزہ سیمینار اختتام پذیر

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem