• Home
پیر, ستمبر 1, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    نالندہ میں وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

    ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ میں پرینکا گاندھی کی شرکت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جامعہ ہمدرد میں تصوف کی اہمیت و ضرورت پر عالمی سیمینار کا انعقاد

مسلم یونیورسٹی ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی ، دہلی یونیورسٹی ، جامعہ ملیہ اسلامیہ، جامعہ ہمدرد سے وابستہ شخصیات کی شرکت

by Qaumi Tanzeem
فروری 24, 2024
in قومی خبریں
0
جامعہ ہمدرد میں تصوف کی اہمیت و ضرورت پر عالمی سیمینار کا انعقاد

نئی دہلی: صوفی سینٹر (مرکز مطالعات تصوف) جامعہ ہمدرد اور خانقاہ غوثیہ کے زیر اہتمام و اشتراک ’تصوف کی اصل و معنویت اور عالم گیریت کے دور میں اس کی ضرورت‘ کے عنوان سے ہمدرد یونیورسٹی کے کنونشن سینٹر میں ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ، جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی، دہلی یونیورسٹی دہلی، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی، جامعہ ہمدرد دہلی سمیت ملک کے متعدد اہم تعلیمی اداروں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق، اے ایم یو، جے این یو، ڈی یو اور جامعہ کے علاوہ اس سیمینار میں عالیہ یونیورسٹی کولکاتا، دارالہدی اسلامک یونیورسٹی کیرالہ، بنارس ہندو یونیورسٹی بنارس، ذاکر حسین کالج دہلی، جامعہ رضویہ حنفیہ مانک پور پرتاپ گڑھ اور جامعہ المصطفی ککرالہ بدایوں وغیرہ کے پروفیسروں، ڈاکٹروں اور اسکالروں نے بڑی تعداد میں حصہ لے کر تصوف سے متعلق مختلف موضوعات پر مختلف مساوی مجالسِ میں تقریباً 50 تحقیقی مقالات پیش کئے۔
علاوہ ازیں علم انٹرنیشنل یوکے، درگاہ اجمیر شریف، درگاہ نظام الدین دہلی، درگاہ قطب صاحب دہلی، خانقاہ غوثیہ چشتیہ غازی پور، خانقاہ وامقیہ بریلی، خانقاہ اشرفیہ کچھو چھہ، خانقاہ شیخ العالم ردولی بارابنکی، خانقاہ قدیریہ پیلی بھیت، خانقاہ رشیدیہ مین پوری وغیرہ کے مشائخ و سجادگان اور مدارس و مساجد کے علماء کرام نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔سیمینار کے افتتاحی اجلاس کا آغاز صبح دس بجے تلاوت قرآن اور نعت پاک سے ہوا۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر افشار عالم نے کی اور سید ظفر اقبال اشرفی، بانی و صدر علم انٹرنیشنل، یوکے، مہمان خصوصی، سید اسلم میاں وامقی بریلی، الحاج حفیظ اللّہ شریف بنگلور، ڈاکٹر مفتی مکرم احمد دہلی اور پروفیسر اختر الواسع دہلی بطور مہمان اعزازی سیمینار کی زینت رہے۔
ڈاکٹر محمد فضل الرحمن اور ڈاکٹر محمد احمد نعیمی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ صدر اجلاس شیخ الجامعہ صاحب نے کہا کہ صوفیاء کرام نے بنا تفریق مذہب و ملت ہمیشہ محبت و اخوت ، امن و آشتی اور خدمت خلق کو فروغ دیا ہے۔ عصر حاضر میں اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ ہم ان کی تعلیمات کی عملی طور پر تبلیغ و ترویج کریں ۔ مہمان خصوصی سید ظفر اقبال اشرفی نے کہا آ ج عالمگیر سطح پر اس بات کی سخت ضرورت محسوس کی جا رہی ہے کہ مشائخ اور صوفیا کو خانقاہوں اور آستانوں سے نکل کر عملی میدان میں آنا چاہیے اور ہندوستانی سماج واقوام میں بقائے باہمی ، اخوت و ہمدردی اور امن و شانتی کی فضا ہموار کرنی چاہیے، کیونکہ آ ج بھی ہندوستان کی ایک بہت بڑی تعداد خانقاہوں و درگاہوں سے وابستہ ہے اور ان کا ایک روحانی اثر ہے۔ سید اسلم میاں وامقی نے کہا کہ جامعہ ہمدرد میں صوفی سینٹر کا قیام لائق مبارک باد عمل ہے جو یقیناً بہت باعث برکت ثابت ہوگا۔ کیونکہ صوفیاء کا اصل مشن گناہ و فساد اور بدی و شر کے خلاف جہاد کرنا ہے ۔ پروفیسر اختر الواسع نے کہا کہ تصوف یا صوفیاء کی تاریخ بہت قدیم ہے کوئی زمانہ ایسا نہیں کہ جو صوفیاء کی خدمات سے خالی ہو۔ الحاج حفیظ اللّہ شریف نے کہا کہ صوفیاء نے ہمیشہ لوگوں کا دکھ درد دور کرنے اور ان کی مشکلات کو حل کرنے کا درس دیا ہے ۔ ڈاکٹر مفتی مکرم احمد نے کہا کہ اللّہ کی ہر ایک مخلوق سے محبت کرنے ، قلب و ذہن کو پاک و صاف رکھنے، غلطی معاف کرنے، حرص و طمع دور کرنے ، توکل علی اللہ کرنے، غصہ و تکبر دور کرنے اور سب سے حسن سلوک سے پیش آنے کا نام تصوف ہے۔
اس موقع پر نمازِ ظہر سے قبل اورنماز ظہر کے بعد کنونشن سینٹر کے ہال نمبر ایک اور دو میں دو دو مساوی تعلیمی نشستیں منعقد ہوئیں ، جن میں تقریباً پچاس تحقیقی مقالات پڑھیے گئے ۔ اور سامعین و سامعات کثیر تعداد میں موجود رہے۔ چار بجے شام سیمینار کا اختتامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سید حماد نظامی نے کہا کہ اگر کوئی کانٹے بچھائے تو آپ اس کے بدلے میں پھول بچھاؤ ، اگر کانٹوں کے بدلے کانٹے بچھائے گئے تو ساری دنیا کانٹوں سے بھر جائے گی۔ پروفیسر مسعود انور علوی نے کہا کہ تصوف اور صوفیا کی تعلیمات کو قرآن و حدیث میں احسان کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے اور یہی حقیقی اسلام ہے ۔ پروفیسر خواجہ اکرام نے کہا کہ تصوف صرف اسلام کے ساتھ خاص نہیں بلکہ اکثر عالمی مذاہب میں اس کے نقوش پائے جاتے ہیں۔
رجسٹرار جامعہ ہمدرد ڈاکٹر ایم۔ اے سکندر نے کہا کہ صدیوں پرانی ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب صوفیاء کی مرہون منت ہے ، صوفیاء کا تعلق دل سے ہے ، یہ دلوں کی آ لودگی دور کرکے ایک اچھا انسان بناتے ہیں ۔شاہ عارف علی سبو میاں نے فرمایا کہ جامعہ ہمدرد میں صوفی سینٹر کا قیام ایک تاریخی کام ہے۔ میں اس پر جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مولانا زاہد رضا نے کہا کہ اس طرح کے سیمینارس سے نہ صرف نئ نسل کی فکری، نظریاتی اور عملی آبیاری ہوگی بلکہ ان کے اندر مادی چیلینجیز سے مقابلہ کرنے کا ہنر پیدا ہوگا۔ڈاکٹر افضل مصباحی نے اس موقع پر مختصر انداز میں خانقاہ غوثیہ چشتیہ کی دینی ،تعلیمی اور سماجی خدمات کا خاکہ پیش کیا اور ڈاکٹر محمد فضل الرحمن نے سیمینار کی رپورٹ پیش کی ۔آخر میں بڑے خوش گوار ماحول میں ڈاکٹر محمد احمد نعیمی نے ہدیہ تشکر پیش کیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری
قومی خبریں

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2025
تل ابیب کی تمام پروازوںکو 30 اپریل تک منسوخ رکھنےکا فیصلہ
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا اندور جا رہا طیارہ ’فائر الرٹ‘ کے بعد دہلی واپس

by Qaumi Tanzeem
اگست 31, 2025
کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک
قومی خبریں

کرگل ضلع میں نون کن چوٹی پر برفانی طوفان، ایک سیاح ہلاک

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت
قومی خبریں

بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ 2 مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
ووٹر ادھیکار یاترا میں  سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی  شامل
قومی خبریں

ووٹر ادھیکار یاترا میں سی پی آئی لیڈر اینی راجہ بھی شامل

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2025
نائب وزیر اعلیٰ نے کٹرا  حادثہ کےلئے ’ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا
قومی خبریں

نائب وزیر اعلیٰ نے کٹرا حادثہ کےلئے ’ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ‘ کو ذمہ دار ٹھہرایا

by Qaumi Tanzeem
اگست 29, 2025
Next Post
ممبئی کے گوریگائوں میں دیوار گرنے سے 2 افراد ہلاک

ممبئی کے گوریگائوں میں دیوار گرنے سے 2 افراد ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

ہماچل پردیش میں شدید بارش کا سلسلہ جاری

4 گھنٹے ago
مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem