• Home
جمعہ, ستمبر 19, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

اپوزیشن پارٹیاں وقف بل کی مخالفت کریں گی

اکھلیش یادو نے بی جے پی پرمسلمانوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کا الزام عائد کیا

by Qaumi Tanzeem
اگست 6, 2024
in قومی خبریں
0
اپوزیشن پارٹیاں وقف بل کی مخالفت کریں گی

نئی دہلی: کئی اپوزیشن جماعتوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیرقیادت حکومت سماج میں پھوٹ ڈالنے کے لئے وقف ایکٹ میں ترمیم کا بل لانا چاہتی ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ایسے قانون کی سخت مخالفت کرے گی جبکہ بی جے پی کے کئی قائدین نے اِ س کی مدافعت کی ہے۔ ملک میں 30وقف بورڈس ہیں۔ ذرائع نے اتوار کے دن نشاندہی کی تھی کہ تمام وقف املاک سے سالانہ 200کروڑ روپیوں کی آمدنی ہوتی ہے، جو ایسے اداروں کی جائیدادوں کی تعداد سے میل نہیں کھاتی۔
سماج وادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے پیر کے دن کہا کہ ان کی پارٹی 1995ء کے وقف بورڈ قانون میں ترمیم کے لئے پارلیمنٹ میں بل لانے کی مرکز کی کوشش کی مخالفت کرے گی۔ انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلمانوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کررہی ہے۔حکومت 1995ء کے وقف ایکٹ میں ترمیم کے لئے پارلیمنٹ میں بل لانے والی ہے۔ وہ چاہتی ہے کہ وقف بورڈس کی کارکردگی میں مزید جوابدہی اور کھلا پن آئے۔ وہ وقف بورڈس میں خواتین کی بھی شمولیت چاہتی ہے۔ ترمیمی بل وقف بورڈس کے لئے لازمی کردے گا کہ وہ اپنی جائیدادیں ضلع کلکٹروں کے پاس درج کرائیں تاکہ ان کی حقیقی مالیت یقینی بنے۔ اکھلیش یادو نے میڈیا نمائندوں کے پوچھنے پر کہا کہ ہم وقف ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کریں گے۔
انہوں نے لکھنؤ میں پارٹی کے آنجہانی رکن پارلیمنٹ جنیشورمشرا کو ان کے یوم پیدائش پر خراجِ عقیدت ادا کرنے کے بعد کہا کہ بی جے پی کا واحد کام ہندوؤں اور مسلمانوں کو باٹنا، مسلم بھائیوں کے حقوق چھیننا ہے۔ سماج وادی پارٹی سربراہ نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت نے سابق میں اینگلوانڈینس کے حقوق چھین لئے۔لوک سبھا اور ودھان سبھا میں اینگلو انڈینس کی ایک نشست ہوتی تھی۔ انڈین یونین مسلم لیگ کے ای ٹی محمد بشیر نے کہا کہ حکومت کی نیت ٹھیک نہیں۔ کے رحمن خان کی صدارت میں کمیٹی بنی تھی اور بی جے پی وقف جائیدادوں پر اپنی گرفت چاہتی ہے۔ وہ وقف جائیدادوں کو اپنی تحویل میں لینا چاہتی ہے۔ایسا قانون آیا تو ہم پرزور مخالفت کریں گے۔ ای ٹی محمد بشیر نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ہم خیال جماعتوں سے بات چیت کی جائے گی۔ شیوسینا (یو بی ٹی) رکن پارلیمنٹ پرینکا چترویدی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی زیرقیادت حکومت بجٹ پر بحث سے بھاگنا چاہتی ہے۔ اسی لئے وہ وقف مسئلہ لے آئی ہے۔ پارلیمنٹ میں اس کے پیش ہونے تک میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گی۔
سی پی آئی ایم رکن پارلیمنٹ امرارام نے کہا کہ بی جے پی پھوٹ ڈالو کی سیاست کی قائل ہے۔ وقف بورڈس کو مستحکم کرنے کے بجائے وہ ان کے کام کاج میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اقلیتوں کو تعلیم اور روزگار دینے کے بجائے بی جے پی والوں نے ہمیشہ ان کے حقوق پر حملہ کیا ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔ یہی تفرقہ پسندی جاری رہی تو ہم نے 2024ء میں ٹریلر دکھایا تھا اور اب پوری فلم دکھادیں گے۔سی پی آئی ایم کے ایک اور رکن پارلیمنٹ سوداماپرساد نے کہا کہ بی جے پی کا صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے تفرقہ پسند ایجنڈہ کو بڑھاوا دینا۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری سے نمٹنے کے لئے بل لایا جائے لیکن یہ لوگ دن رات مندر، مسجد، ہندوستان، پاکستان کرتے رہتے ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ترویندر سنگھ راوت سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ کی کمیاں دور کرنا اچھی بات ہے۔میرا ذاتی تجربہ ہے کہ وقف بورڈس میں شدید اندرونی اختلافات ہیں اور وقف جائیدادوں کا بیجا استعمال ہورہا ہے۔ مسلم فرقہ میں جو لوگ طاقتور ہیں وہ ان جائیدادوں کا بیجا استعمال کررہے ہیں۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے این ڈی اے حلیفوں اور اپوزیشن جماعتوں سے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی کوشش کو پوری طرح مسترد کردیں۔ بورڈ کے ترجمان سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ بورڈ تمام مسلمانوں اور ان کی مذہبی و ملی تنظیموں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ حکومت کی اِس شرانگیزی کے خلاف متحد ہوجائیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی
قومی خبریں

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
دہلی میں نمازیوں پر تشدد اسلاموفوبیا کا مظہر: جمعیۃ علماء ہند
قومی خبریں

مالیگاؤں بم دھماکہ متاثرین کی عرضداشت پر سماعت کے لیے بامبے ہائی کورٹ تیار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان
قومی خبریں

راہل گاندھی کے الزام پر الیکشن کمیشن نے کیا اپنا دفاع

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 19, 2025
ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود
قومی خبریں

ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2025
آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار
قومی خبریں

نصف سے زائد ووٹرس کو ایس آئی آر کے دوران کسی دستاویز کی ضرورت نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2025
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
Next Post
امریکہ کی جانب سے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم

امریکہ کی جانب سے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور ظہیر خان کا  عہدے سے استعفیٰ

لکھنؤ سپر جائنٹس کے مینٹور ظہیر خان کا عہدے سے استعفیٰ

1 گھنٹہ ago
عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر  کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

عمر خالد، شرجیل امام اور دیگر کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 ستمبرتک ملتوی

1 گھنٹہ ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem