• Home
منگل, اکتوبر 14, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    این ڈی اے سے ناراض راجبھر کا153 نشستوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

    این ڈی اے سے ناراض راجبھر کا153 نشستوں پر امیدوار اتارنے کا اعلان

    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر  لڑیں گی انتخاب

    جے ڈی یو اور بی جے پی 101-101 نشستوں پر لڑیں گی انتخاب

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    اسمبلی انتخاب سے عین قبل جنتا دل یو کو شدید جھٹکا

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

    پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیاں شروع

    دلت طبقہ بہار میں تبدیلی کا خواہاں

    دلت طبقہ بہار میں تبدیلی کا خواہاں

    اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ  پاسوان خاندان میں سیاسی دراڑشدید

    اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ پاسوان خاندان میں سیاسی دراڑشدید

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں تیز

    وَن رینک، وَن پنشن پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ڈانٹ

    حتمی لسٹ سے باہر رکھے گئے لوگوں کے اپیل کرنے کے حق کو یقینی بنایا جائے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

کیجریوال کی گرفتاری پر اپوزیشن کا مودی حکومت پر حملہ

گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھاتے ہوئےشدید ردعمل کا اظہار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 22, 2024
in قومی خبریں
0
کیجریوال کی گرفتاری پر اپوزیشن کا مودی حکومت پر حملہ

نئی دہلی : وزیر اعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری پر کئی اپوزیشن پارٹی لیڈران نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈران نے کیجریوال کی گرفتاری کے وقت پر سوال اٹھایا ہے اور اس کارروائی کے لیے مرکز کی مودی حکومت پر حملہ بھی کیا ہے۔ خاص طور سے انڈیا اتحاد میں شامل پارٹی لیڈران نے اس گرفتاری پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
کانگریس رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ ڈرا ہوا تاناشاہ مری ہوئی جمہوریت کو فروغ دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا سمیت سبھی اداروں پر قبضہ، پارٹیوں کو توڑنا، کمپنیوں سے ہفتہ وصولی، اہم اپوزیشن پارٹی کا اکاؤنٹ منجمد کرنا بھی ’اَسُری شکتی‘ کے لیے کم تھا، تو اب منتخب وزرائے اعلیٰ کو گرفتارکرنے لگے۔این سی پی (شرد پوار) نے کہا کہ اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے مرکزی ایجنسیوں کے انتقامی غلط استعمال کی وہ شدید مذمت کرتےہیں۔ خاص طور سے عام انتخابات کے قریب یہ بالکل مناسب نہیںہے۔ یہ گرفتاری اس زوال کو ظاہر کرتی ہے کہ بی جے پی اقتدار کے لیے کس حد تک جھک جائے گی۔ انڈیا اتحاد اروند کیجریوال پر ہو رہی اس غیر آئینی کارروائی کے خلاف متحد ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ الیکشن کے سبب دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو اس طرح ہدف بنانا بالکل غلط اور غیر آئینی ہے۔ سیاست کی سطح اس طرح سے گرانا نہ وزیر اعظم جی کو زیب دیتا ہے، نہ ان کی حکومت کو۔اپنے ناقدین سے انتخابی میدان میں اتر کر لڑیے، ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیجیے، ان کی پالیسیوں اور طریقہ کار پر بے شک حملہ کیجیے- یہی جمہوریت ہوتی ہے۔ لیکن اس طرح ملک کے سبھی اداروں کی طاقت کا اپنے سیاسی مقصد کو پورا کرنے کے لیے استعمال کرنا، دباؤ ڈال کر انھیں کمزور کرنا جمہوریت کے ہر اصول کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اپوزیشن کی سب سے بڑی پارٹی کانگریس کے بینک اکاؤنٹ فریز کر دیے گئے ہیں، تمام سیاسی پارٹیوں اور ان کے لیڈروں پر ای ڈی، سی بی آئی، آئی تی کا دن رات دباؤ ہے، ایک وزیر اعلیٰ جیل میں ڈلوا دیے گئے ہیں، اب دوسرے وزیر اعلیٰ کو بھی جیل لے جانے کی تیاری ہو رہی ہے۔ ایسا شرمناک نظارہ آزاد ہندوستان کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے کو مل رہا ہے۔
تملناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن نے کہا کہ لوک سبھا انتخاب 2024 سے قبل دہلی کے عزت مآب وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک دہائی کی ناکامیوں اور آنے والی شکست کے خوف سے فاشسٹ بی جے پی حکومت کس قدر پریشان ہے۔ بھائی ہیمنت سورین کو ناحق نشانہ بنائے جانے کے بعد یہ مزید ایک قدم ہے جو بی جے پی کی مایوسی ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے اور جمہوریت کے زوال کا سبب بننے والے بی جے پی کے کسی بھی رہنما کو جانچ یا گرفتاری کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ بی جے پی حکومت کی طرف سے اپوزیشن لیڈروں پر مسلسل ظلم و ستم ہو رہے ہیں جو ان کی مایوسی اور جادو-ٹونا کا مظہر ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ممبئی یو نیورسٹی میں رسالہ اردو چینل کے اشتراک سے دوروزہ جشن اردومنعقد
قومی خبریں

عامر خان متقی کا دیوبند میں شاندار استقبال کیے جانے پرجاوید اخترکا سخت ردعمل 

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2025
اویسی نے اردومیں حلف اٹھایااورسب سے پہلے بسم اللہ پڑھا
قومی خبریں

امت شاہ کو ریاضی کے استاد کی ضرورت- اویسی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2025
یوم آزادی کے پیش نظر دہلی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات
قومی خبریں

دہلی-این سی آر میں دہشت گرد حملے کا خطرہ!

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2025
مہاراشٹر کی  دہاڑی مزدور کی12 سالہ بیٹی’  ناسا ٹور‘ کے لیے منتخب
قومی خبریں

مہاراشٹر کی دہاڑی مزدور کی12 سالہ بیٹی’ ناسا ٹور‘ کے لیے منتخب

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2025
ممتابنرجی کی جانب سے22جنوری کوریلی نکالنے کا اعلان
قومی خبریں

ممتا بنرجی نے درگاپور اجتماعی عصمت دری پر اپنے بیان پر وضاحت دی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2025
ہندو بچوں کو اردو پڑھائی جا رہی ہے تاکہ وہ اسلام قبول کر سکیں – رامیشور شرما
قومی خبریں

ہندو بچوں کو اردو پڑھائی جا رہی ہے تاکہ وہ اسلام قبول کر سکیں – رامیشور شرما

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2025
Next Post
گورنرآئین پرعمل نہیں کرتے ہیں تو حکومت کیا کر رہی ہے؟سپریم کورٹ

گورنرآئین پرعمل نہیں کرتے ہیں تو حکومت کیا کر رہی ہے؟سپریم کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ممبئی یو نیورسٹی میں رسالہ اردو چینل کے اشتراک سے دوروزہ جشن اردومنعقد

عامر خان متقی کا دیوبند میں شاندار استقبال کیے جانے پرجاوید اخترکا سخت ردعمل 

5 گھنٹے ago
اویسی نے اردومیں حلف اٹھایااورسب سے پہلے بسم اللہ پڑھا

امت شاہ کو ریاضی کے استاد کی ضرورت- اویسی

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem