• Home
منگل, دسمبر 2, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    اپیندر کشواہا نےاپنی پارٹی کی تمام  اکائیا ں فوری اثر سے تحلیل کر دیں

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں  دفعہ 163 نافذ

    بہار اسمبلی کے اجلاس کے پیشِ نظر پٹنہ میں دفعہ 163 نافذ

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    نتیش کمار اور سمراٹ چودھری کریڈٹ کی سیاست میں مصروف

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    اپیندر کشواہا کی پارٹی ’آر ایل ایم‘ میں پھوٹ

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں کابینہ کی پہلی میٹنگ

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    سمراٹ چودھری کو ملی وزارت داخلہ کی ذمہ داری

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    نتیش کمار کو تیجسوی یادو، مکیش سہنی اور پشوپتی پارس کی مبارکباد

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے  زماں خان وزیر بنائے گئے

    نئی نتیش کابینہ میں  مسلم کوٹہ سے زماں خان وزیر بنائے گئے

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

    بطور وزیراعلیٰ نتیش کمار کی 10ویں بار حلف برداری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

’ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں اور دوسری طرف گوڈسے‘: راہل بی جے پی وآر ایس ایس پر جم کر برسے

راہل گاندھی نے کہا کہ کانگریس نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان چلاتی ہے اور ہم نفرت کو نفرت سے نہیں ہٹاتے۔ آپ کا کام نفرت پھیلانا ہے اور ہمارا کام محبت پھیلانا ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جون 5, 2023
in قومی خبریں
0
’ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں اور دوسری طرف گوڈسے‘: راہل بی جے پی وآر ایس ایس پر جم کر برسے

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے نیویارک میں ہندوستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان لوگوں نے جمہوریت کو چلانے والے اداروں پر قبضہ کر رکھا ہے۔

راہل گاندھی  نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس میں مستقبل دیکھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ ان کے پاس ایسا کرنے کے لیے ضروری دور اندیشی نہیں ہے۔ آپ ان سے کچھ پوچھیں تو وہ پیچھے کی طرف دیکھتے ہیں، جب کہ ہمیں آگے دیکھنا  چاہئے ۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہندوستان میں دو نظریات کے درمیان لڑائی ہے، ایک جس کی کانگریس نمائندگی کرتی ہے اور دوسرا جو بی جے پی-آر ایس ایس کا نظریہ ہے۔ یہ بتانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک طرف مہاتما گاندھی ہیں اور دوسری طرف ناتھورام گوڈسے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ایک طرف سب سے زیادہ بااثر این آر آئی ہیں، جنہوں نے اپنی زندگی عدم تشدد اور سچائی کی تلاش میں گزاری اور دوسری طرف ناتھورام گوڈسے ہیں۔ تشدد اور غصے سے بھرا، جو اپنی زندگی کی حقیقت سے منہ موڑ لیا کرتا تھا۔ وہ مستقبل کو دیکھ کر ڈرتا تھا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ گوڈسے نے ہمیشہ ماضی کی بات کی، مستقبل کی نہیں۔ وہ بزدل تھا۔ اسی وقت مہاتما گاندھی نے انگریزوں سے جنگ کی، جو اس وقت امریکہ سے بڑی طاقت تھے۔ آپ لوگ گاندھی، امبیڈکر، پٹیل، نہرو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس کا کام نفرت پھیلانا ہے جبکہ  ہمارا کام محبت پھیلانا ہے۔ ہم بی جے پی وآر ایس ایس والا  کام نہیں کریں گے، ہم اپنا کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ  یہ ہندوستان میں چیلنجز ہیں۔ یہاں ایسے لوگ ہیں جو پیار اور محبت پر یقین رکھتے ہیں۔ اگر آپ یہاں رہتے ہیں، تو آپ 24 گھنٹے محبت کے ہندوستان کے ساتھ گھومتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ گاڑی چلاتے ہوئے ہمیشہ پیچھے نہیں دیکھ سکتے، حادثہ ہو جاتا ہے۔ یہ وزیر اعظم مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کی مشکل ہے۔ وہ ہمیشہ ماضی کے بارے میں بات کرتے ہیں اور ہمیشہ کسی اور پر الزام لگانے کا سوچتے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس میں مستقبل دیکھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ اس سے کچھ پوچھو تو وہ پیچھے مڑ کر دیکھتا ہے۔ اگر آپ اڈیشہ ٹرین حادثے پر سوال پوچھیں گے تو آپ کو بتایا جائے گا کہ کانگریس نے 50 سال پہلے کیا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیت کا مطلب کسی کو مارنا، کسی سے نفرت کرنا یا کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا  کہ کانگریس نفرتوں کے بازار میں محبت کی دکان چلاتی ہے اور  ہم نفرت کو نفرت سے نہیں ہٹاتے۔ آپ کا کام نفرت پھیلانا ہے۔ ہمارا کام محبت پھیلانا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار
قومی خبریں

موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 2, 2025
’وندے ماترم‘ پر بحث کے لیے 10 گھنٹے کا وقت مقرر
قومی خبریں

’وندے ماترم‘ پر بحث کے لیے 10 گھنٹے کا وقت مقرر

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 2, 2025
اب سی بی آئی کرے گی ڈیجیٹل اریسٹ مقدموں کی تحقیقات
قومی خبریں

اب سی بی آئی کرے گی ڈیجیٹل اریسٹ مقدموں کی تحقیقات

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 1, 2025
ایس آئی آر پر ہنگامہ کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی  ملتوی
قومی خبریں

ایس آئی آر پر ہنگامہ کے درمیان لوک سبھا کی کارروائی ملتوی

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 1, 2025
گٹکھا اور پان مسالہ کی صنعت پر کڑی نظر رکھنے کے لیے بل پیش کرنےکی تیّاری
قومی خبریں

گٹکھا اور پان مسالہ کی صنعت پر کڑی نظر رکھنے کے لیے بل پیش کرنےکی تیّاری

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 1, 2025
اب اجمیر درگاہ پر ہندو وادیوں کی بری نظر
قومی خبریں

درگاہ علاقے سےغیر قانونی قبضے ہٹائے گئے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 30, 2025
Next Post
افغانستان میں اسکول کی طالبات کو دیا گیا زہر، اسپتال میں داخل

افغانستان میں اسکول کی طالبات کو دیا گیا زہر، اسپتال میں داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار

موبائل فون میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی قرار

13 گھنٹے ago
’وندے ماترم‘ پر بحث کے لیے 10 گھنٹے کا وقت مقرر

’وندے ماترم‘ پر بحث کے لیے 10 گھنٹے کا وقت مقرر

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem