• Home
پیر, مارچ 30, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے معاملے پر سیاست بدستور جاری

    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کی عرضی پر سی بی آئی کو نوٹس

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج کا اعلان

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو  ضمانت

    دلارچند قتل معاملہ میں جے ڈی یو رکن اسمبلی اننت سنگھ کو ضمانت

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری

پنجاب اور ہریانہ سمیت میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 30, 2026
in قومی خبریں
0
کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں برف باری جاری

شمالی ایران اور اس سے ملحقہ بحیرہ کیسپین کے اوپر سرگرم مغربی طلاطم کے اثر کی وجہ سے شمال مغربی ہندوستان میں ایک بار پھر موسم بدل گیا ہے۔ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری ہوئی اور وادیوں اور میدانی علاقوں میں بارش ہوئی ہے۔ پنجاب اور ہریانہ سمیت میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آنے والے ہفتے میں بھی اسی طرح کے موسمی حالات برقرار رہنے کا امکان ہے۔ ہماچل پردیش کے شملہ، کلو اور منڈی میں پیر کو آندھی کا یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق شمال مغربی راجستھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں نچلی سطح پر طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں۔ وہیں شمال مغربی راجستھان سے شمالی مدھیہ پردیش تک نچلے ٹراپوسفیئر میں کم دباؤ والا علاقہ برقرار ہے۔ توقع ہے کہ 2 اپریل کو شمال مغربی ہندوستان میں ایک نیا مغربی طلاطم فعال ہوگا۔ موسم سے متعلق ان نظاموں کے اثر سے جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفرآباد میں اتوار کو ہلکی بارش ہوئی۔ ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، ہریانہ، مشرقی اور مغربی راجستھان میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔

آئی ایم ڈی کے مطابق 30 مارچ اور 2-3 اپریل کو گرج چمک کے ساتھ 30-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ اسی طرح کے حالات ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں 4 اپریل کو رہیں گے۔ اتراکھنڈ میں 30 مارچ کو ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ وہیں پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دہلی، اتر پردیش اور راجستھان میں 30-31 مارچ کے دوران 30-50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ طوفان، آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ دریں اثنا، شمال مشرقی ہندوستان اور اس سے ملحقہ مشرقی ہندوستان میں اس ہفتے گرج چمک کے ساتھ طوفان، بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان میں بھی 30 مارچ سے 1 اپریل تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں اس ہفتے گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی چمکنے اور تیز ہواؤں کے ساتھ وقفہ وقفہ پر بارش کا امکان ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

فڑنویس کی جانب سے استعفیٰ کی پیشکش محض ڈرامہ ۔کانگریس
قومی خبریں

آسام اسمبلی انتخاب کے لئے کانگریس کی جانب سے 5 بڑی ضمانتوں کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
مارچ 29, 2026
مسلم دنیا نے اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نہیں نبھایا۔شاہی امام
قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند کا وفد شاہی جامع مسجد دہلی پہنچا

by Qaumi Tanzeem
مارچ 29, 2026
دھار واقع کمال مولا مسجد-بھوج شالہ معاملہ ایک بار پھر عدالتی بحث کا مرکز
قومی خبریں

دھار واقع کمال مولا مسجد-بھوج شالہ معاملہ ایک بار پھر عدالتی بحث کا مرکز

by Qaumi Tanzeem
مارچ 29, 2026
کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

کمرشل گیس سلنڈر نہ ملنے سے ریسٹورنٹ کاروبار شدید بحران کا شکار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 29, 2026
پی ایم مودی کے ہاتھوں  ’نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘  کا افتتاح
قومی خبریں

پی ایم مودی کے ہاتھوں ’نوئیڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کا افتتاح

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
بینک قرض: سپریم کورٹ کا فیصلہ آربی آئی کے ذریعےنافذ
قومی خبریں

روایتی کاغذ کے چیک کی جگہ ای-چیک متعارف کرانے کی تجویز پیش

by Qaumi Tanzeem
مارچ 28, 2026
Next Post
پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

41 سیکنڈز ago
کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں برف باری جاری

جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری

13 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem