• Home
جمعرات, مئی 8, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

راجیہ سبھا کی 41 سیٹوں پر امیدواربلا مقابلہ منتخب

تاہم 15 سیٹوں پر 27 فروری کو ہونے والے انتخابات میں سخت مقابلہ کاامکان

by Qaumi Tanzeem
فروری 21, 2024
in قومی خبریں
0
راجیہ سبھا کی 41 سیٹوں پر امیدواربلا مقابلہ منتخب

نئی دہلی :راجیہ سبھا کی 56 سیٹوں کے لیے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ گزرنے کے ساتھ ہی 41 سیٹوں پر تصویر واضح ہو گئی ہے۔ الگ الگ ریاستوں کی 41 سیٹوں کے لیے 41 امیدوار ہی میدان میں تھے جس کی وجہ سے ان تمام کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا ہے۔ اب راجیہ سبھا کی 15 سیٹوں کے لیے 27 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ منگل (20 فروری) کو ہوئے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے 41 امیدواروں میں کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا، اشوک چوہان اور مرکزی وزیر اشونی ویشنو شامل ہیں۔
اب تک حکمراں پارٹی بی جے پی اب تک راجیہ سبھا میں سب سے زیادہ 20 سیٹیں حاصل کر چکی ہے۔ اس کے بعد کانگریس (6)، ترنمول کانگریس (4)، وائی ایس آر کانگریس (3)، آر جے ڈی (2)، بی جے ڈی (2) اور این سی پی، شیوسینا، بی آر ایس اور جے ڈی (یو) کو ایک ایک سیٹیں ملی ہیں۔ چونکہ ان 41 نشستوں پر کوئی اور امیدوار میدان میں نہیں تھا، اس لیے متعلقہ ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ پرہی انہیں فاتح قرار دیدیا۔ جی پی نڈا کے علاوہ جسونت سنگھ پرمار، مینک نائک اور ہیروں کے تاجر گووند بھائی ڈھولکیا کو گجرات سے فاتح قرار دیا گیا ہے، راجستھان سے سونیا گاندھی کے علاوہ بی جے پی کے چننی لال گراسیا اور مدن راٹھور بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ جبکہ مہاراشٹر کے تمام 6 امیدوار بی جے پی کے اشوک چوہان، میدھا کلکرنی اور اجیت گوپچھڑے، شیوسینا کے ملند دیورا، پرفل پٹیل (این سی پی) اور چندرکانت ہنڈورے (کانگریس) بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔
بہار میں جے ڈی یو کے سنجے کمار جھا، بی جے پی کے دھرم شیلا گپتا اور بھیم سنگھ، آر جے ڈی کے منوج کمار جھا اور سنجے یادو اور  کانگریس کے اکھلیش پرساد سنگھ کامیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال سے ٹی ایم سی کی سشمیتا دیو، ساگاریکا گھوش، ممتا ٹھاکر،  محمد ندیم الحق اور بی جے پی کےسمیک بھٹاچاریہ کو فاتح قرار دیا گیا۔ مرکزی وزیر مروگن، والمیکی دھام آشرم کے سربراہ امیش ناتھ مہاراج، کسان مورچہ کے قومی نائب صدر بنشی لال گرجر اور مدھیہ پردیش بی جے پی خواتین ونگ کی صدر مایا نارولیا نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے لیے چار سیٹیں حاصل کیں، جب کہ کانگریس کے اشوک سنگھ بھی بلا مقابلہ جیت گئے۔
اوڈیشہ سے مرکزی وزیر اشونی ویشنو (بی جے پی) اور بی جے ڈی کے دیباشیش سمانترے اور سبھاشیش کھنٹیا نے جیت حاصل کی ہے۔ وائی ​​ایس آر کانگریس کے امیدوار جی بابو راؤ، وائی وی سبا ریڈی اور ایم رگھوناتھ ریڈی نے آندھرا پردیش کی تینوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ پڑوسی ریاست تلنگانہ میں حکمراں کانگریس کو دو سیٹیں – رینوکا چودھری اور انیل کمار یادو – اور بی آر ایس کو ایک سیٹ ملی ہے۔ اتراکھنڈ میں بی جے پی کے امیدوار (مہیندر بھٹ)، سبھاش برالا (ہریانہ)، دیویندر پرتاپ سنگھ (چھتیس گڑھ) بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔56 میں سے 41 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد اب باقی 15 نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔ ان 15 سیٹوں پر 27 فروری کو انتخابات ہونے ہیں اور ان پر سخت مقابلہ ہوگا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ
قومی خبریں

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت
قومی خبریں

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل
قومی خبریں

دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
امیر جماعت اسلامی ہندکی جانب سے مسلمانوں کے لئے چھ ایکشن پوائنٹس کی تجویز
قومی خبریں

دہشت گردی سنگین مسئلہ اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرم-جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
اویسی کی جانب سےالکٹرول بانڈس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
قومی خبریں

پاکستان کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ دوسرا پہلگام نہ ہو-اویسی

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
آپریشن سندورکا مقصد صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا
قومی خبریں

آپریشن سندورکا مقصد صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنانا تھا

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
Next Post
اتر پردیش میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پرسمجھوتہ ہوگیا

اتر پردیش میں کانگریس اور سماجوادی پارٹی کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پرسمجھوتہ ہوگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

9 گھنٹے ago
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem