• Home
منگل, ستمبر 16, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

وقف ایکٹ میں تبدیلی قابل قبول نہیں : مسلم پرسنل لا بورڈ

ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے کہا کہ وقف جا ئدادوں کو ہڑپنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دی جائیگی

by Qaumi Tanzeem
اگست 5, 2024
in قومی خبریں
0
وقف ایکٹ میں تبدیلی قابل قبول نہیں : مسلم پرسنل لا بورڈ

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ یہ واضح کردینا ضروری سمجھتا ہے کہ وقف ایکٹ 2013، میں کوئی ایسی تبدیلی جس سے وقف جائیدادوں کی حیثیت و نوعیت بدل جائے یا اس کو ہڑپ کرلینا حکومت یا کسی فرد کے لئے آسان ہوجائے ہرگز بھی قابل قبول نہیں ہوگی۔اسی طرح وقف بورڈس کے اختیارات کو کم یا محدود کرنے کو بھی قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق حکومت ہند وقف ایکٹ 2013 میں تقریباً 40 ترمیمات کے ذریعہ وقف جائیدادوں کی حیثیت اور نوعیت کو بدل دینا چاہتی ہے تاکہ ان پر قبضہ کرنا اور انہیں ہڑپ لینا آسان ہوجائے۔
اطلاعات کے مطابق اس نوعیت کا بل اسی ہفتہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔ آل انڈیامسلم پرسنل لا بورڈ یہ واضح کردینا ضروری سمجھتا ہے کہ وقف جائیدادیں مسلمانوں کے بزرگوں کے دیئے ہوئے وہ عطیات ہیں جنہیں مذہبی اور خیراتی کاموں کے لئے وقف کیا گیا ہے۔حکومت نے بس انہیں ریگولیٹ کرنے کے لئے وقف ایکٹ بنایا ہے۔انہوں نے آگے کہا کہ وقف ایکٹ اور اوقافی جائیدادوں کو دستورہند اور شریعت اپلیکیشن ایکٹ 1937 بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس لئے حکومت ہند اس قانون میں کوئی ایسی ترمیم نہیں کرسکتی جس سے ان جائیدادوں کی نوعیت اور حیثیت ہی بدل جائے۔انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت نے مسلمانوں سے متعلق جتنے بھی فیصلے اور اقدامات کئے ہیں اس میں ان سے کچھ چھینا ہی ہے، دیا کچھ نہیں، چاہے مولانا آزاد فاؤنڈیشن کا بند کیا جانا ہو یا اقلیتی اسکالرشپ کی منسوخی یا پھر تین طلاق سے متعلق قانون ہو۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ مسلمانوں تک محدود نہیں رہے گا۔ وقف جائیدادوں پر تیشہ چلانے کے بعد اندیشہ ہے کہ اگلا نمبر سکھوں اور عیسائیوں کے اوقافی جائیدادوں اور پھرہندوؤں کے مٹھوں اور دیگر مذہبی جائیدادوں پر بھی آسکتا ہے۔ ڈاکٹر الیاس نے واضح کیا کہ مسلمان وقف ایکٹ میں کوئی ایسی ترمیم ہرگز ہرگز قبول نہیں کرے گا جو اس کی حیثیت کو بدل کر رکھ دے۔اسی طرح وقف بورڈس کی قانونی اور عدالتی حیثیت اور اختیارات میں مداخلت کو بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان نے این ڈی اے کی حلیف جماعتوں اور دیگر اپوزیشن سیاسی پارٹیوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ ہر ایسی تجویز و ترمیم کو پوری طرح مسترد کردیں اور اسے ہرگز ہرگز پارلیمنٹ سے منظور نہ ہونے دیں۔ڈاکٹر الیاس نے آگے کہاکہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ مسلمانان ہند اور ان کی دینی و ملی جماعتوں سے اپیل کرتا ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے اس اقدام کے خلاف متحد ہوکر پیش قدمی کریں۔ بورڈ بھی اس اقدام کو ناکام بنانے کے لئے ہر طرح کے قانونی اور جمہوری راستے اختیار کرے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر- ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی
قومی خبریں

یکم اکتوبر سے تتکال والا ضابطہ ریزرویشن ٹکٹ پر بھی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2025
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی تبدیلی چاہتی ہے-سچن پائلٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

وقف کے لیے 5 سال تک اسلام کا پیروکار ہونا ضروری نہیں-سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
تیز رفتار بی ایم ڈبلو کی ٹکر سے وزارت خزانہ کا اہلکار ہلاک
قومی خبریں

تیز رفتار بی ایم ڈبلو کی ٹکر سے وزارت خزانہ کا اہلکار ہلاک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
 ’ڈوسو‘ انتخاب سے عین قبل ڈی یو کے ذاکر حسین کالج میں تصادم
قومی خبریں

 ’ڈوسو‘ انتخاب سے عین قبل ڈی یو کے ذاکر حسین کالج میں تصادم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
Next Post
ڈی جے سسٹم کے 11 ہزار وولٹ کے تار سے ٹکرانے سے9کانوڑیوں کی موت

ڈی جے سسٹم کے 11 ہزار وولٹ کے تار سے ٹکرانے سے9کانوڑیوں کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر- ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی

یکم اکتوبر سے تتکال والا ضابطہ ریزرویشن ٹکٹ پر بھی

4 گھنٹے ago
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

22 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem