• Home
جمعرات, ستمبر 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

جمعیۃعلماء ہند کے نمائندہ وفد کا وائناڈ دورہ

مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ مذہب سے اوپر اٹھ کر تمام متاثرین کے لئے انسانی ہمدردی کے جذبہ سے کام کرنے کی ضرورت

by Qaumi Tanzeem
اگست 11, 2024
in قومی خبریں
0
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی

نئی دہلی: گزشتہ 26جولائی کو شروع ہوئی طوفانی بارش سے کیرالاکے وائناڈضلع میں جو بھیانک تباہی ہوئی ہے لفظوں میں بیان نہیں کیاجاسکتا، سینکڑوں موتیں ہوچکی ہیں اورہزاروں لوگوں کو بے گھر ہوناپڑاہے، جمعیۃعلماء ہند راحت رسانی کے کام میں مشغول ہے۔جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء کے ایک نمائندہ وفد نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور جان ومال کی جوتباہی ہوئی ہے اس کا مشاہدہ کیا،دورہ کے بعد وفدنے کہا کہ کیرالامیں سیلاب کی تباہ کاریاں ناقابل بیان ہیں۔ متاثرین کی مدد کے لئے راحت رسانی کا کام مسلسل جاری ہے، لیکن جس طرح کی تباہی ہوئی ہے اس کے پیش نظروہاں وسیع پیمانہ پر راحت رسانی کی ضرورت ہے۔
صدرجمعیۃعلماء ہند مولانا ارشدمدنی نے کہا کہ جمعیۃعلماء ہند کیرالامیں آئے تباہ کن طوفان کے متاثرین سے اپنی ہمدردی کااظہارکرتاہے، اورانہیں اس بات کا یقین دلاتاہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں جمعیۃعلماء ہند بلاتفریق مذہب وقوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے،ہم مالک کائنات کے بندہ ہیں لہذااس کے ہر فیصلہ پر سرتسلیم خم کردینا ہی ہماری بندگی کاتقاضاہے،وہی ہماری پریشانی کا مداویٰ کرے گا، پھر بھی بطوراسباب کے جمعیۃعلماء ہند اوراس کے خدام اوراس کی شاخیں اپنی بساط کے مطابق طوفان متاثرین کی مددواعانت کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
ساتھ ہی مولانامدنی نے راحت رسانی بازآبادکاری، طبی خدمات و دیگر ضروری کاموں میں مصروف جمعیۃ کی ٹیموں کو یہ ہدایت دی ہے کہ مذہب سے اوپر اٹھ کر ہندوہویا عیسائی یامسلمان تمام متاثرین کے لئے انسانی ہمدردی کے جذبہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے،اسی طرح ایک ایسی ٹیم بھی تشکیل دینے کی ضرورت پر زوردیا گیاہے جو دستاویزبنوانے میں متاثرین کی صحیح رہنمائی کرے اورسرکاری کاغذات کو درست کرائے تاکہ سرکاری اسکیم اورریلیف سے فائدہ حاصل کرنے میں کسی طرح کی پریشانی سے بچاجاسکے، خداکی ذات سے توقع ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح اس وقت بھی اس خدمت کو انجام تک پہنچانے میں مددکریگا۔
انہوں نے کہا کہ اسی وقت سے جمعیۃعلماء ہند نے مصیبت کی اس گھڑی میں ضلع وائناڈ کے میپاڑی میں مستقل ریلیف کیمپ قائم کردیا ہے جہاں سے متاثرین کو روزہ مرہ استعمال کی اشیاء فراہم کی جارہی ہے، اس میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جو متاثرہ جگہ سے کہیں دورفی الحال کرایہ پر رہ رہے ہیں انہیں بھی کھانے پینے اورپکانے کے لئے برتن وغیرہ دیئے جارہے ہیں اورجن کو ابھی تک کوئی رہنے کی جگہ دستیاب نہیں ہوسکی ہے ایسے تقریبا پانچ سولوگوں کو روزانہ کھانامہیاکرایاجارہاہے۔
جمعیۃعلماء ہند یہ کام بلاتفریق مذہب وملت انجام دے رہی ہے اوران شاء اللہ آگے بھی دیتی رہے گی۔ وفدکی قیادت ناظم عمومی مفتی سید معصوم ثاقب نے کی،وفدنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اب پنجیر مٹھم،منڈکئی،چورل ملائی گاؤں جو ایک ندی کے کنارے آبادتھے، پہاڑی سیلاب میں پوری طرح سماگئے،وہاں 26 جولائی سے مسلسل طوفانی بارش ہورہی تھی، اس لئے بھی فوری راحت رسانی کا کام متاثرہوا، زمین کے تودوں کے کھسکنے کی وجہ سے تمام راستہ بند ہوگئے تھے اوروہاں ہیلی کاپٹرسے ہی پہنچاجاسکتاتھا، بارش کے تھمنے کے بعد فوج نے بڑی مشقت کے بعد راستہ کھولے۔
صدرجمعیۃعلماء ہندنے اول دن سے کرناٹک اورکیرلااکائیوں کو وہاں پہنچ کر راحت رسانی کرنے کے احکامات جاری کردیئے تھے، چنانچہ جیسے ہی راستہ کھلے جمعیۃعلماء کے رضاکاروہاں پہنچ گئے۔ صدرجمعیۃعلماء نے اسی پر اکتفانہیں کیا بلکہ بعد میں اپنے ناظم عمومی مفتی سید معصوم ثاقب کی سربراہی م میں ایک وفدوہاں بھیجا جس میں جمعیۃعلماء کرناٹک، میسور،ہاسن،چامراج نگر اوربنگلورکے اراکین کے ساتھ جمعیۃعلماء کیرالاکے اراکین بھی شامل تھے، وفد نے متاثرین سے ملاقات کرکے وہاں ہونے والی تباہی کی ہولناک داستان سنی، وفدکے ساتھ مقامی ممبراسمبلی ایڈوکیٹ صدیق بھی تھے، یہاں مسلم لیگ اوربہت سی غیر سرکاری تنظیموں کے وہ نمائندہ بھی موجودتھے جنہوں نےوفدنے خوداپنی آنکھوں سے دیکھاکہ پنجیر مٹھم 150، منڈکئی 200، اور چورل ملائی گاؤں میں تقریبا سومکانات پوری طرح تباہ ہوچکے ہیں، یہاں جو بازارتھا وہ بھی بے نام نشاں ہوچکاہے، اب تک تقریبا چھ سو سے زیادہ لاشوں کو ملبہ سے نکالاجاچکاہے۔
وفد نے بتایا کہ،یہاں کثرت سے چائے کے باغات ہیں، جن میں کام کرنے والے زیادہ تر بہار،بنگال اورآسام کے لوگ ہیں، جن کا کوئی ایڈریس پروف نہیں ہے، پورے علاقہ کو خالی کرالیا گیا ہے، جو مکانات تباہ ہونے سے بچ گئے ہیں وہ بھی اب رہنے کے لائق نہیں ہیں، بہت سی عبادت گاہیں جن میں مسجد، چرچ اورمندرشامل ہیں زمین بوس ہوچکی ہیں، اس سے پہلے 2019میں کیرالامیں جو سیلاب آیاتھا،
اس سے بھی کافی تباہی ہوئی تھی، اس وقت جمعیۃعلماء ہند آگے آئی تھی، مولانا مدنی کی ہدایت پر جمعیۃعلماء ہند نے سومکانات کی تعمیر کروائی تھی اس خبر کو قومی اخبارات نے نمایاں طورپر شائع کیا تھااورجمعیۃعلماء ہند کی اس انسانیت نوازی کی ستائش کی تھی، چنانچہ کیرالاکے عوام کو خواہ وہ مسلم ہویا عیسائی یا پھر ہندوان سب کو حکومت سے زیادہ مولانا مدنی کی ذات پر یقین ہے کہ وہ جو وعدہ کرتے ہیں اسے پوراکرتے ہیں،
دوسرے لوگ تو آتے ہیں دلاسہ دیتے ہیں، اعلانات کرتے ہیں اورواپس جاکر بھول جاتے ہیں، مگر جمعیۃعلماء ہند جو کہتی ہے اسے کرتی ہے۔، 20219میں جمعیۃعلماء ہند نے جن بے گھروں کو نئے گھر مہیاکرائے تھے ان میں ایک بڑی تعدامیں عیسائی اورہندوشامل تھے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی
قومی خبریں

امیر جماعت اسلامی ہند نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2025
نومنتخب نائب صدر سی پی رادھاکرشنن کا گورنرکے عہدے سے  استعفیٰ
قومی خبریں

نومنتخب نائب صدر سی پی رادھاکرشنن کا گورنرکے عہدے سے استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 11, 2025
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے قطر پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی مذمت کی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ اور گورنر کو کسی بھی بل کو روکنے کا اختیار نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید
قومی خبریں

سیاچن گلیشیر میں برفانی تودہ گرنے سے 3 فوجی جوان شہید

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر
قومی خبریں

سی پی رادھا کرشنن بنے ملک کے نئے نائب صدر

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 10, 2025
Next Post
سڑک پر نماز ادا کرنے پر 57افراد کے خلاف مقدمہ درج

افغانستان میں سرکاری ملازمین کو باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

ایشوریہ رائے کو باوقار زندگی گزارنے کا حق

8 گھنٹے ago
امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

امیر جماعت اسلامی ہند نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem