• Home
ہفتہ, ستمبر 5, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد زخمی

    مغربی چمپارن ضلع کے لوریا تھانہ علاقے میں  دردناک سڑک حادثہ-5 افرادہلاک

    مغربی چمپارن ضلع کے لوریا تھانہ علاقے میں دردناک سڑک حادثہ-5 افرادہلاک

    نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو اپنے والد لالو پرساد یادو کے ساتھ پٹنہ واپس

    طلبہ کے مسائل اور بے روزگاری کو لیکر آر جے ڈی کا راج بھون مارچ آج

    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    بہار میں اردو، عربی اور فارسی کے اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک!

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں  کے خلاف طلبہ کا مارچ

    پٹنہ میں بھرتی امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف طلبہ کا مارچ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کے مشترکہ وفدکا ہلدوانی دورہ

ایس ڈی ایم، سٹی مجسٹریٹ اور مقامی پولس اسٹیشن انچارج سے ملکرپولیس کی جانب دارانہ کارروائی پر ناراضگی کا اظہارکیا

by Qaumi Tanzeem
فروری 11, 2024
in قومی خبریں
0
جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کے مشترکہ وفدکا ہلدوانی دورہ

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کا ایک مشترکہ وفد آج ہلدوانی پہنچا اور ایس ڈی ایم، سٹی مجسٹریٹ اور مقامی پولس اسٹیشن انچارج سے ملاقات کی۔ وفد نےہلدوانی کے بن بھول پورہ میں مدرسہ پر انہدامی کار روائی کے بعد پولیس انتظامیہ کی جانب دارانہ اور انتقامی کارروائی پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔دریں اثنا جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے وزیر داخلہ حکومت ہند کو مکتوب لکھ کر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، مولانا مدنی نے مذہبی مقامات کے انہدام میں جلد بازی پربھی سوال اٹھایا ہے اور اس کا مستقل حل نکالنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔
اس وفد میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی، نائب امیرجماعت اسلامی ہند ملک معتصم، نائب امیر جماعت اسلامی ہند شفیع مدنی، مولانا غیور احمد قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، لئیق احمد خاں معاون سکریٹری جماعت اسلامی ہند، سید ساجد جماعت اسلامی ہند شامل تھے۔وفد نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ ’’ہلدوانی کی موجودہ صور ت حال انتظامیہ کی جلد بازی کا نتیجہ ہے ۔انتظامیہ نے بلڈوزر کی کارروائی انجام دینے میں عجلت کا مظاہرہ کیا، جبکہ معاملہ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔‘‘ وفد نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ ’’پروٹوکول کی رعایت کیے بغیر شوٹ ایٹ سائٹ کا آرڈ رکس بنیاد پر دیا گیا جس کہ وجہ سے اتنی جانیں تلف ہوئیں۔ یہ بھی افسوسناک ہے کہ پولس آنسو گیس استعمال کرنے کے بجائے پتھر بازی میں ملوث تھی جیسا کہ مختلف ویڈیو فوٹیز میں مشاہدہ کیا گیا ۔بہرحال جو بھی صور ت حال ہلدوانی میں پیدا کی گئی ہے ، وہ کسی بھی مہذب سماج میں ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔
وفد نے واضح طور پر کہا کہ ’’جو بھی افراد تشدد میں مبتلا تھے ان پر کارروائی ہونی چاہیے لیکن سرچ آپریشن کے ذریعہ بے قصوروں کو بڑی تعداد میں گرفتار کرنا، مسلم اقلیت کے محلوں میں خواتین اور بچوں کو دھمکانا اور ا نتقامی جذبے سے لوگوں کو بند کرنا نہایت غلط قدم ہو گا۔ اس لیے پولس افسران کو متنبہ کیا جائے کہ لوگوں کو پریشان نہ کریں، بلکہ ضلع انتظامیہ امن و امان اور اعتماد کی بحالی کے لیے موثر قدم اٹھا ئے نیز جن کی جانیں تلف ہوئی ہیں ان کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے معاوضہ اور گھر کے ایک رکن کو نوکری دی جائے۔وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ’’مذہبی مقامات کے انہدام سے پہلے متاثرہ فریق کو ہر طرح سے تشفی حاصل کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے، نیز اعتماد میں لیے بغیر کسی بھی کارروائی سے اجتناب کیا جانا ضروری ہے، ہندستان جیسے مذہبی اکثریت والے ملک میں لوگوں کے لیے مذہبی معاملہ انتہائی جذبات سے وابستہ ہوتا ہے، اس کے لیے اس کو نظر انداز کرنا اور ہٹلر شاہی کی راہ اختیار کرتے ہوئے انہدام کو انتقام میں بدلنا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔ جو کچھ بھی ہلدوانی میں ہوا ہے ، اسے روکا جا سکتا تھا اگر یہ طریقہ اختیار کیا جاتا۔وفد کے مطابق ’’اتراکھنڈ میں یہ روایت بن گئی ہے کہ مسلم اقلیتوں سے منسوب عبادت گاہوں کو منہدم کر دیا جاتا ہے اور پھر کچھ افراد ویڈیو بنا کر انہدام پر جشن مناتے ہیں، جس سے ایک طبقے کی شدید دل آزادی ہوتی ہے۔ ایسی صورت حال ملک کے مفاد میں نہیں ہے بلکہ اس سے ملک کی فضا مسموم ہوتی ہے۔‘‘ وفد نے ایس ڈی ایم سے مطالبہ کیا کہ ’’وہ ذاتی طور سے ہمارے مطالبات پر غور کریں اور صورت حال کی بہتری کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں۔‘‘ وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ’’اس واقعہ کی عدالتی انکوائری ہائی کورٹ کے حاضر سروس یا ریٹائرڈ حج سے کرائی جائے۔اس موقع پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے کہا کہ ہم شروع سے پولس انتظامیہ سے رابطے میں ہیں اور لگاتار امن وامان کی بحالی کے لیے کوشاں رہے ہیں ۔ جمعیۃ علماء ہلدوانی کے سرپرست مفتی عبدالباسط متاثرہ علاقے میں لوگوں کے درمیان کام کررہے ہیں، آج کے وفد میں بھی ہمارے ساتھ ہیں ۔(پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام
قومی خبریں

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2026
نینی تال میں پرائیویٹ اسکولوں کی منمانی پر ضلع مجسٹریٹ کی سرجیکل اسٹرائیک
قومی خبریں

نینی تال میں پرائیویٹ اسکولوں کی منمانی پر ضلع مجسٹریٹ کی سرجیکل اسٹرائیک

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2026
آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھوٹالہ معاملہ میں تیسری چارج شیٹ فائل
قومی خبریں

آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک گھوٹالہ معاملہ میں تیسری چارج شیٹ فائل

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2026
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1250  سےاوپر پہنچی
قومی خبریں

نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1250 سےاوپر پہنچی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 3, 2026
دہلی یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف مارچ نکالا
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی کی طالبات نے گریٹر نوئیڈا اجتماعی عصمت دری کے خلاف مارچ نکالا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2026
ممتا بنرجی کی بھتیجی برشٹی مکھرجی گھر میں پھندے سے لٹکی ملیں
قومی خبریں

ممتا بنرجی کی بھتیجی برشٹی مکھرجی گھر میں پھندے سے لٹکی ملیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 1, 2026
Next Post
امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک میں حجاب ڈے کی خصوصی تقریب منعقد

امریکی تاریخ میں پہلی بار نیویارک میں حجاب ڈے کی خصوصی تقریب منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام

’ہندوتوا انفلوئنسر‘ سوتنتر بھاردواج گرفتار، نیپال فرار ہونے کی کوشش ناکام

7 گھنٹے ago
پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem