پٹنہ:پٹنہ کے ایس کے پوری تھانہ حلقہ کے ہڑتالی موڑ کے پاس جرائم پیشہ افراد نے ہفتہ (24 مئی) کو فائرنگ کی بڑی واردات کو انجام دیا تھا۔ اب اس معاملہ میں ایس ایس پی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ایس ایس پی اوکاش کمار نے سخت کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر، اے ایس آئی سمیت 6 پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے۔ واضح ہو کہ واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعد معطلی کی یہ کارروائی کی گئی ہے۔