• Home
جمعہ, اپریل 10, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    تیجسوی یادو کی بہار حکومت کو نصیحت

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    14 اپریل کے بعد ملے گابہار کو نیا وزیراعلیٰ

    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    نالندہ کے شیتلا مندر میں بھگدڑ، 8 عقیدت مندوں کی موت

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    یہ فیصلہ دباؤ میں لیا گیا اور بہار کو ٹھگا گیا

    آپ ایک خاتون ہیں اورآپ کو کچھ نہیں معلوم۔نتیش کمار

    نتیش کمار کا قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    پنکچر بنانے والے کی بیٹی صبرین پروین بنی ٹاپر

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    بہار بورڈکے 10ویں کے نتائج کا اعلان

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    نوادہ میں رام نومی جلوس کے دوران تشدد

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

    سرکاری کیلنڈر میں محکمہ صحت عامہ و انجینئرنگ کے وزیر سنجے سنگھ کے اہل خانہ کی تصویر

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ کا بیان ناقابل قبول ۔مسلم پرسنل لا بورڈ

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نےکہاکہ کسی مسلمان کو سیونگ اکاؤنٹ نہیں کھولنا چاہئے اور لون نہیں لینا چاہئے، کی مثال بالکل بے معنیٰ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 24, 2024
in قومی خبریں
0
یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ کا بیان ناقابل قبول ۔مسلم پرسنل لا بورڈ

نئی دہلی : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں ان کا بیان گمراہ کن اور مغالطہ انگیز ہے۔ وزیر داخلہ کا یہ کہنا کہ شریعت اور حدیث کے مطابق عمل کرنا ہے تو چوری کرنے والوں کے ہاتھ کاٹ دینا چاہئے، عصمت دری کرنے والوں کو سڑک پر سنگسار کر دینا چاہئے، کسی مسلمان کو سیونگ اکاؤنٹ نہیں کھولنا چاہئے اور لون نہیں لینا چاہئے، یہ تمام باتیں بالکل بے معنیٰ ہے۔ امت شاہ کو یہ تو معلوم کرنا چاہئے تھا کہ یہ قوانین کہاں جاری ہوتے ہیں۔ جرم وسزا کا قانون ایسے ملک میں نافذ ہوتا ہے۔ جہاں مکمل اسلامی شریعت نافذ ہو اور یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ یہ صرف اسلامی شریعت کا قانون نہیں ہےبلکہ تمام مذاہب کا مشترکہ قانون ہے۔ خود منوسمرتی میں چوری کی سزا اور نقب زنی کی سزا ہاتھ کاٹنا ہے۔ زنا کرنے والی عورت کی سزا یہ ہے کہ اس کو بھوکے کتوں کے آگے ڈال دیا جائے تاکہ وہ اسے کاٹ کھائیں اور زنا کرنے والے مرد کو لوہے کا پلنگ آگ سے تپا کر اس پر ڈال دیا جائے تاکہ وہ جل کر مرجائے۔ اگر زنا بالجبر کا ارتکاب کرے تو مرد کا عضو تناسل کاٹ دیا جائے۔ البتہ برہمن کو ان سزاؤں سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ اس کا صرف سر مونڈنے پر اکتفا کیا جائے گا۔ اسی طرح سود کو ویدوں میں بھی منع کیا گیا ہے۔
موالانا نے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی مذاہب گزرے ہیں بہ شمول ہندو مت اور اسلام کے اْن کے یہاں اخلاقی اقدار کو بڑی اہمیت دی گئی ہے اورتمام مذاہب کے احکامات کے پیش نظر ایسی مثالیں دے کر صرف شریعت اسلامی کو بدنام کرنا متعصبانہ ذہن کا پتہ دیتا ہے۔ اسلام میں شراب کی بھی سخت سزا ہے لیکن جہاں پوری اسلامی شریعت نافذ ہوگی وہاں نہ شراب کے کارخانے ہوں گے اور نہ شراب خانے ہوں گے۔ اسلام میں زنا پر سخت سزا رکھی گئی ہے لیکن اس کے ساتھ پردے کا پورا نظام رکھا گیا ہے ۔جہاں پوری اسلامی شریعت نافذ ہوگی وہاں مردوں اور عورتوں کا اختلاط نہیں ہوگا وہاں دونوں کے لئے الگ الگ کلاس رومس ہوں گے۔ ظاہر ہے کہ وہاں بدکاری کے واقعات خود بخود کم ہو جائیں گے۔ اسی طرح اسلامی حکومت ہر شہری کی بنیادی ضروریات مہیا کرنے کی پابند ہوگی تاکہ چوری اور ڈاکہ زنی کے واقعات پیش نہ آئیںاور اگر کوئی شخص بھوک اور فاقہ سے مجبور ہو کر چوری کرے تو اس پر چوری کی سزا نافذ نہیں ہوگی۔ جہاں جرم کو روکنے کیلئے ماحول سازی کا کام نہیں ہوا اور صرف سزائیں سخت مقرر کی گئیں وہاں جرم میں اضافہ ہی ہوتا رہا جس کی ایک مثال ہمارا وطن عزیز بھی ہے۔ دستور میں مذہبی آزادی کی ضمانت دی گئی ہے اسی لئے نکاح وغیرہ کو اپنے اپنے مذہب اور رواج کے مطابق انجام دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ یقیناََ اسلام میں مرد کو ایک سے زیادہ نکاح کی اجازت دی گئی ہے لیکن یہ صرف اجازت ہے۔ اسلام نے اس کا حکم نہیں دیا ہے اور نہ خاص طور پر اس کی ترغیب دی ہے اور یہ اجازت دوسرے مذاہب میں بھی دی گئی ہے۔ ہندو دھرم میں شودر کیلئے تو صرف ایک بیوی رکھنے کی اجازت ہے، ویش کیلئے دو، چھتری کیلئے تین مگر برہمن کیلئے چار اور بادشاہ کیلئے وہ جتنی چاہے کرے۔ افسوس کی بات ہے کہ ایک سیکولر ملک کا وزیر داخلہ اپنے ہی ملک کی دوسری سب سے بڑی اکائی کے بارے میں نفرت اور تعصب پر مبنی ایسے خیالات کا اظہار کرے۔ آل
انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس کی سخت مذمت کرتا ہے اور تمام برادران وطن سے اپیل کرتا ہے کہ وہ ایسی باتوں سے غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ یہ صرف اور صرف سیاسی مقصد کیلئے ایک کمیونٹی کو نشانہ بنانے کی نامنصفانہ کوشش ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہلکی بارش کے بعد دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری تک پہنچا
قومی خبریں

دہلی میں اپریل کے دوران غیر معمولی سردی نے 11 سال کا ریکارڈ توڑا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 9, 2026
دہلی کے اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد افراتفری
قومی خبریں

’7 شہروں کی سیفٹی ریٹنگ میں دہلی سب سے غیر محفوظ!‘

by Qaumi Tanzeem
اپریل 8, 2026
تین بینکوں پر 10 کروڑ روپے سے زیادہ کا جرمانہ
قومی خبریں

ریپو ریٹ 5.25 فیصد برقرار ، ای ایم آئی میں کوئی تبدیلی نہیں

by Qaumi Tanzeem
اپریل 8, 2026
سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا 93 برس کی عمر میں انتقال
قومی خبریں

سابق مرکزی وزیر محسنہ قدوائی کا 93 برس کی عمر میں انتقال

by Qaumi Tanzeem
اپریل 8, 2026
وندے بھارت ایکسپریس کوچ میں لگی آگ
قومی خبریں

’وندے بھارت‘ ٹرین کے کھانا میں نکلا کیڑا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 7, 2026
منی پور میں برہنہ کی گئی لڑکی کی والدہ نے بیان کیا اپنا درد
قومی خبریں

منی پور میں پھر تشدد، راکٹ حملہ میں 2 بچوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 7, 2026
Next Post
46 امیدواروں پر مشتمل کانگریس کی چوتھی فہرست جاری

46 امیدواروں پر مشتمل کانگریس کی چوتھی فہرست جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

لکھنؤ میں  اہم اسکولوں کی بیک وقت چھٹی پر پابندی

لکھنؤ میں اہم اسکولوں کی بیک وقت چھٹی پر پابندی

17 گھنٹے ago
ہلکی بارش کے بعد دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری تک پہنچا

دہلی میں اپریل کے دوران غیر معمولی سردی نے 11 سال کا ریکارڈ توڑا

17 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem